تعلیمی سال 2026-2027 کے لیے اسکولوں کے لیے مفت کتابیں نوٹ بکس اور دیگر اشیاء اسکول کھلنے سے پہلے ہی اسکولوں کو فراہم کیے گئے۔


تعلیمی سال 2026-2027 کے لیے اسکولوں کے لیے مفت کتابیں نوٹ بکس اور دیگر اشیاء اسکول کھلنے سے پہلے ہی اسکولوں کو فراہم کیے گئے۔
معزز وزیرِ تعلیمِ اسکولی جناب راج موہن صاحب کو آداب و احترام!
پہلی مرتبہ یہ دیکھنے کو ملا ہے کہ تمام مفت فراہم کی جانے والی اشیاء اور نصابی کتابیں اسکول کھلنے سے پہلے ہی مکمل طور پر فراہم کردی گئی ہیں۔ اس شاندار انتظام پر محکمۂ اسکولی تعلیم کے ڈائریکٹرس اور متعلقہ افسران کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
نئی حکومت اور معزز وزیرِ تعلیم کی یہ قابلِ ستائش کاوش واقعی لائقِ تحسین ہے۔ ہماری دلی خواہش ہے کہ یہی مؤثر طریقۂ کار آئندہ بھی مسلسل جاری رکھا جائے۔
مزید یہ کہ اردو میڈیم اور دیگر اقلیتی زبانوں کی نصابی کتابیں بھی اسکولوں کے آغاز سے قبل فراہم کردی جائیں تو طلبہ اور اساتذہ کے لیے نہایت مفید اور سہولت بخش ثابت ہوگا۔
شکریہ۔ والسلام. رضوان اللہ
ریاستی نائب صدر،
تمل ناڈو ابتدائی و متوسطہ گریجویٹ اساتذہ انجمن
ریاستی جوائنٹ سکریٹری،
تمل ناڈو اردو اسکول ٹیچرس ایسوسی ایشن
سکریٹری،
تمل ناڈو اردو میڈیم اسکول ٹیچرس کلب،
تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی، چنئی – 2

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔