مہاراشٹر میں قومی تعلیمی پالیسی (این۔ای۔پی۔ 2020) کے تحت ریاستی سطح پر ضلعی تسہیل کاروں کی تربیت کامیابی سے ہمکنار۔
مہاراشٹر میں قومی تعلیمی پالیسی (این۔ای۔پی۔ 2020) کے تحت ریاستی سطح پر ضلعی تسہیل کاروں کی تربیت کامیابی سے ہمکنار۔
مہاراشٹر راجیہ شیکشنک سنشودھن و پرشکشن پریشد (SCERT) کی جانب سے 8 مئی 2026 سے 11 مئی 2026 تک ریاستی سطح کی ایک اہم اور جامع تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ چار روزہ رہائشی تربیت ضلع اہلیہ نگر کے تعلقہ کوپرگاؤں کے کوکم ٹھان میں واقع آتما مالک ایجوکیشن سینٹر کے وسیع و پُرسکون احاطے میں منعقد ہوئی۔
اس تربیت کا انعقاد نئی تعلیمی پالیسی NEP 2020 کے تحت کیا گیا، جس میں ریاست بھر سے اردو اور مراٹھی زبان کے تقریباً 900 اساتذہ کو “ضلعی تسہیل کار” (District Facilitator) کے طور پر تربیت دی گئی۔ امسال جماعت دوم، سوم اور چہارم کے اساتذہ کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام ترتیب دیا گیا تھا، تاکہ وہ نئے نصاب، تدریسی تقاضوں اور جدید تعلیمی طریقۂ کار سے مکمل طور پر واقف ہو سکیں۔
تربیت کے دوران نصاب کے خاکے، تعلیمی مقاصد، قدر پیمائی کے نئے طریقے، زباندانی، ریاضی، فن، عملی کام اور جسمانی تعلیم سمیت تمام مضامین کا تفصیلی احاطہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اساتذہ کو سرگرمی پر مبنی تدریس، طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما اور جدید تعلیمی رجحانات سے بھی روشناس کرایا گیا۔
ریاستی سطح کی اس تربیت کے بعد اب تمام اضلاع سے آئے ہوئے تسہیل کار اپنے اپنے اضلاع میں ضلعی سطح کی تربیت کا انعقاد کریں گے، تاکہ نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق نصاب اور تدریسی طریقوں کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جا سکے۔
اس عظیم تربیتی مہم کے لیے ریاست بھر کے مختلف اضلاع سے تقریباً 40 ماہرین تعلیم کی خدمات حاصل کی گئیں، جنہوں نے اردو زبان میں تربیتی مواد اور کتابچے کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔ مہاراشٹر کے اردو اسکولوں کے تقریباً 300 اساتذہ کو اردو زبان میں تربیت فراہم کی گئی، جو اردو تعلیمی شعبے کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ فخر کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔
اس کامیاب اقدام کا بڑا سہرا جناب توصیف پرویز کے سر جاتا ہے، جو بطور ریاستی اردو رابطہ کار SCERT Maharashtra سے وابستہ ہیں۔ ریاست بھر میں ان کی شب و روز محنت، تعلیمی خدمات اور اردو زبان کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔
اسی طرح شعبۂ نصاب کے ذمہ دار ڈاکٹر راجندر وکڈے اور پریشد کی جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر کملا دیوی اوٹے نے بھی اس تربیتی پروگرام کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
یہ مکمل تربیتی پروگرام محترم ڈائریکٹر ڈاکٹر ہیمنت دسیکر کی سرپرستی اور رہنمائی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ تعلیمی حلقوں میں اس تربیت کو نئی تعلیمی پالیسی کے مؤثر نفاذ کی جانب ایک اہم اور تاریخی قدم قرار دیا جا رہا
Comments
Post a Comment