نسیم عارفی اردو میڈیا ایوارڈز تقریب - زیر اہتمام سی۔ای۔ٹی۔آئی۔ فاؤنڈیشن - ہفتہ 16 مئی۔


حیدرآباد ۔ (راست) اردو کے نامور صحافی نسیم عارفی کے نام سے موسوم “نسیم عارفی اردو میڈیا ایوارڈز ۲۰۲۵” ہفتہ 16 مئی 2026 کو پیش کئے جائین گے۔ یہ ایوارڈز ہر سال “CETI فاؤنڈیشن حیدرآباد” کے زیراہتمام دئیے جاتے ہیں۔ ایوارڈز تقریب صبح ساڑھے گیارہ بجے تلنگانہ میڈیا اکیڈمی، چیپل روڈ نامپلی میں منعقد ہوگی۔ امسال کا کانامہ حیات ایوارڈ معروف صحافی جناب معصوم مرادآباد کو اردو صحافت میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر حضرات میں جناب فضل بیگ، ڈاکٹر یامین انصاری، مسز روہنی سنگھ اور محمد علیم الدین شامل ہیں۔ 
اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اوصاف سعید سابق سکریٹری وزارت خارجہ حکومتِ ہند ہونگے جبکہ تقریب کی صدارت میڈیا اکیڈمی کے صدر نشین مسٹر کے۔ سرینواس ریڈی کرین گے۔ خطبہ استقبالیہ آرکیٹکٹ سید بشارت علی، بانی وصدر CETI فاؤنڈیشن پیش کرینگے اور جناب عامر اللہ خان رکن تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن، نسیم عارفی ایوارڈ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالین گے۔ پروفیسر احتشام احمد خان(مانو) سپاس نامے اور معروف صحافی ایم اے ماجد ہدیہ تشکر پیش کرین گے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔