مشعل ہند فاؤنڈیشن راویر کو 150 قیمتی کتابوں کا تحفہ۔



راویر (راست) آج بروز جمعرات 7 مئی 2026 کو راویر شہر کی مشہور و معروف سماجی تنظیم مشعل ہند فاؤنڈیشن راویر میں ایک اہم پروگرام منعقد ہوا۔ یہ فاؤنڈیشن گزشتہ کئی سالوں سے تعلیم، اسپتال، روزگار اور سماجی خدمت کے میدان میں سرگرمِ عمل ہے اور ضرورت مند افراد کی ہر ممکن مدد کرتی آرہی ہے۔
فاؤنڈیشن کی انہی خدمات کو دیکھتے ہوئے چناؤل کی معروف شخصیت اور MIM راویر تعلقہ صدر محترم نظیر احمد صاحب نے مشعل ہند فاؤنڈیشن کو تقریباً 150 قیمتی اور نایاب کتابیں تحفے میں دیں، جن میں ریلوے، MPSC، UPSC اور پولیس بھرتی جیسے مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کی کتابیں شامل ہیں۔
پروگرام کا آغاز عوضاف شیخ کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔
محترم نظیر احمد صاحب نے مقابلہ جاتی امتحانات کی اہمیت، تعلیم کی ضرورت اور اس کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ ساتھ ہی مشعل ہند فاؤنڈیشن کے سماجی کاموں کی بھرپور ستائش کی اور آئندہ بھی مزید کتابیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
اس پروگرام میں مہمانانِ خصوصی کے طور پر
نظیر احمد صاحب چناؤل، صفدر پہلوان، سعود ممبر، الطاف ممبر، صادق ممبر، محمود ممبر، جابر شیخ، انور علی صحافی، رکن الدین شیخ، سلطان ممبر، کامل ممبر اور ریاض الدین شیخ موجود تھے۔
تمام اراکین نے فاؤنڈیشن کے کاموں کی تعریف کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں
اعجاز سر، سید مظفر علی، ایڈوکیٹ مجاہد شیخ، واجد بھائی، وسیم شیخ، شہنواز سر، ریحان احمد، کامل شیخ، سلطان، نثار احمد، ڈاکٹر کامل بھائی، انصار خان سر اور مشعل ہند فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم نے بھرپور محنت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔