بیرون ملک سے 15 لاکھ عازمین ارضِ مقدس پہنچ چکے، میجر جنرل المربع۔


کے این واصف : منسک حج کی ادائیگی کاآغاز دو دن بعد یعنی بروز پیر (۸ ذو الحجہ) ہوگا۔ مکہ میں عازمین کی آمد کا سلسلہ ہنوز جاری۔ 
سعودی محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ جسے عربی میں جوازات کہتے ہیں میں حج ٹاسک فورس کے کمانڈر میجر جنرل صالح المربع کا کہنا ہے کہ بیرون مملکت سے اب تک 15 لاکھ عازمین ارضِ مقدس پہنچ چکےہیں۔
اخبار 24 کے مطابق حج سیکیورٹی فورس کی جانب سے مکہ مکرمہ میں امورحج کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل المربع کا مزید کہنا تھا کہ فضائی ذریعے سے آنے والے عازمین کی تعداد 14 لاکھ 71 ہزار، جبکہ بری راستوں سے 45 ہزار سے زائد اور سمندری ذریعے سے آنے والوں کی تعداد 6 ہزار400 رہی۔
کمانڈر حج ٹاسک فورس نے مزید کہنا کہ جدید ترین تکنیکی آلات کے استعمال سے عازمین کو بہتر اور آسان سفری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جس سے نہ صرف وقت کی بچت بلکہ معیار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔