ظہیرآباد میں جماعت اسلامی شعبہ خواتین ظہیرآباد نارتھ کی جانب سے چلڈرن اِسلامک آرگنائزیشن کے 10روزہ سمر اِسلامک کلاسیس کا اختتام انعامات کی تقسیم۔


ظہیرآباد میں جماعت اسلامی شعبہ خواتین ظہیرآباد نارتھ کی جانب سے چلڈرن اِسلامک آرگنائزیشن کے 10روزہ سمر اِسلامک کلاسیس کا اختتام انعامات کی تقسیم۔

 ظہیر آباد -6/مئی (نمائندہ)جماعت اسلامی ظہیرآباد نارتھ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام مسجد اشاعت اسلام راشدہ اسد خواتین کےلئے مختص سیلار میں چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن انچارچ محترمہ فہمیدہ بیگم کے زیر نگرانی طلبہ کے لئے دس روزہ اسلامک کلاسیس بڑی کامیابی کے ساتھ مکمل کئے گئے تقریبا" 100طلبہ نے دینی فکری علمی اسلامی معلومات پر مبنی استفادہ حاصل کیا اور کھیلوں میں بھی حصہ لیا طلبہ نے بڑی مسرت کا اظہار کیا کہ یہ کیمپ ہمارے لئے بڑا موثر رہا اختتامی وانعاماتی پروگرام آج دوپہر اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد پرمنعقدہوا جس میں تمام طلبہ کو سرٹفکٹس اور انعامات سے نوازا گیا مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیکر اول دوم آنے والے طلبہ کو معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب محمد معین الدین اور امیر مقامی ظہیر آباد نارتھ محمد قیصر غوری نے انعامات سے نوازا اس موقع پر محترمہ ہما تنویر صاحبہ ناظمہ Hdfc خواتین اور محترمہ نسیم فاطمہ معاون ناظمہ جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ نے طلبہ سے خطاب کیا۔اس موقع جی آئی او کی طالبات واولیائے طلبہ کی کثیر تعداد موجودتھی۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔