انجمنِ اسلام پیر محمد اردو ہائی اسکول کا دسویں جماعت میں 100 فیصد نتیجہ - کوربو عائشہ صدیقہ نے اول مقام حاصل کیا۔۔
پونے: (راست) انجمنِ اسلام پیر محمد اردو ہائی اسکول نے امسال بھی دسویں جماعت کے امتحان میں 100 فیصد نتیجہ حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی درج کی۔ طلبہ کی بہترین کارکردگی کے سبب اسکول نے اپنی تعلیمی روایت کو برقرار رکھا ہے۔
اس سال اسکول کے تمام 103 طلبہ کامیاب ہوئے جبکہ کئی طلبہ نے امتیازی نمبر حاصل کیے۔ 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد بھی قابلِ ذکر رہی۔ ان میں *عائشہ صدیقہ عبدالرزاق کوربو نے 97 فیصد* نمبر حاصل کرکے اسکول میں اول مقام حاصل کیا۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق طلبہ کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی، والدین کے تعاون اور اسکول کی مضبوط تعلیمی بنیاد کی وجہ سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔ طلبہ کی لگن، محنت اور خود اعتمادی کو بھی اس کامیابی کا اہم سبب قرار دیا گیا۔
اس موقع پر پرنسپل، اساتذہ اور والدین نے تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment