ظہیرآباد کے معروف دینی و سماجی شخصیت کا انتقال۔


ظہیرآباد 28/ اپریل (نمائندہ) شہر ظہیرآباد کی معروف دینی و سماجی شخصیت حافظ محمدعبدالمہمین قریشی (اسٹامپ وینڈر) کا بعد نمازِ فجر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔مرحوم نے تقریباً 25 برس تک جامع مسجد ظہیرآباد کی انتظامی کمیٹی میں بطور معتمد خدمات انجام دیں جبکہ مدرسہ فضلِ رسول سے بھی بطور ناظم وابستہ رہے۔وہ جماعت اسلامی کے ایک مخلص کے طور پر بھی جانے جاتے تھے۔نمازِ جنازہ ان کے فرزند محمد سفیان رسول قریشی نے بعد نمازِ عصر مسجد بغدادی عیدگاہ ظہیرآباد میں پڑھائی جبکہ تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ عبدالعزیز رحمۃاللہ علیہ کےعمل میں آئی۔ مختلف دینی و سماجی حلقوں نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دختر شامل ہیں۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔