طلباء کو مراٹھی زبان سیکھنی چاہیے : کرجگیکر چاند تارا اردو اسکول میں مراٹھی دن منایا گیا۔
طلباء کو مراٹھی زبان سیکھنی چاہیے : کرجگیکر چاند تارا اردو اسکول میں مراٹھی دن منایا گیا۔ سولاپور (اِقبال باغبان) : مراٹھی کے سینئر ادیب پدم بھوشن شاعر وشنو ومن شروالکر عرف کسوماگراج کے یوم پیدائش کے موقع پر فردوس مہیلا تعلیم اور سماج سیوا سنتھا کے زیر انتظام چاند تارا اردو پرائمری اسکول میں مراٹھی دن منایا گیا۔ اس موقع اسٹیج پر حاجی بشیر باغبان جلسہ کےصدر جبکہ مہمانان خصوصی میں مراٹھی کے ریٹائرڈ ٹیچر بی۔ ایچ۔ کرجگیکر، ایوب احمد نالا مندو،ادارے کے صدر ڈاکٹر جنت باغبان، روٹری قلب کے ڈائرکٹر اقبال باغبان موجودتھے۔ اس موقع پر سعدیہ شیخ، ثناء اللہ، عبدالکریم، ادیبہ باغبان، عظمیٰ گبور، عالیہ نداف، شیخ سمرن، باغبان ثانیہ، کے طالبات نے مراٹھی میں نظمیں، انتاکشری اور مراٹھی دن کی اہمیت پر معلومات پیش کی اور حاضرین کی داد حاصل کی۔ اسکول کی پرنسپل غزلا سوداگر نے تجویز پیش کی۔ اس کے بعد ٹیچر زیبہ پٹیل نے مراٹھی دن کے بارے میں معلومات دیں۔ اس کے بعد حاجی بشیر باغبان، اشرف پٹیل نے مہمان خصوصی کرجگیکر اور نالا مندو کو "سپندن جیون گورو...