طلباء کو مراٹھی زبان سیکھنی چاہیے : کرجگیکر چاند تارا اردو اسکول میں مراٹھی دن منایا گیا۔


طلباء کو مراٹھی زبان سیکھنی چاہیے : کرجگیکر چاند تارا اردو اسکول میں مراٹھی دن منایا گیا۔

سولاپور (اِقبال باغبان) : مراٹھی کے سینئر ادیب پدم بھوشن شاعر وشنو ومن شروالکر عرف کسوماگراج کے یوم پیدائش کے موقع پر فردوس مہیلا تعلیم اور سماج سیوا سنتھا کے زیر انتظام چاند تارا اردو پرائمری اسکول میں مراٹھی دن منایا گیا۔
اس موقع اسٹیج پر حاجی بشیر باغبان جلسہ کےصدر جبکہ مہمانان خصوصی میں مراٹھی کے ریٹائرڈ ٹیچر بی۔ ایچ۔ کرجگیکر، ایوب احمد نالا مندو،ادارے کے صدر ڈاکٹر جنت باغبان، روٹری قلب کے ڈائرکٹر اقبال باغبان موجودتھے۔
اس موقع پر سعدیہ شیخ، ثناء اللہ، عبدالکریم، ادیبہ باغبان، عظمیٰ گبور، عالیہ نداف، شیخ سمرن، باغبان ثانیہ، کے طالبات نے مراٹھی میں نظمیں، انتاکشری اور مراٹھی دن کی اہمیت پر معلومات پیش کی اور حاضرین کی داد حاصل کی۔
اسکول کی پرنسپل غزلا سوداگر نے تجویز پیش کی۔ اس کے بعد ٹیچر زیبہ پٹیل نے مراٹھی دن کے بارے میں معلومات دیں۔ اس کے بعد حاجی بشیر باغبان، اشرف پٹیل نے مہمان خصوصی کرجگیکر اور نالا مندو کو "سپندن جیون گورو پراسکر" سےملنے پر اورمہمان خصوصی اقبال باغبان کی بھی شال، بکے دے کر گلپوشی کی گی۔
اس موقع پر اکھل بھارتیہ مسلم مراٹھی ساہتیہ پریشد کے سکریٹری ایوب احمد نلامندو نے مراٹھی دن کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور مراٹھی نظم "اممی" سنائی اور روزانہ ایک مراٹھی اخبار یا کم از کم ایک مراٹھی کتاب پڑھنے کا مشورہ دیا۔
 رٹائرڈ مراٹھی ٹیچر بی۔ ایچ۔ کرجگیکر نے کہاکہ اگر آپ اردو اسکول میں پڑھ رہے ہیں تو بھی، ریاستی زبان مراٹھی سے محبت کریں اور اسے پہچانیں، اس کو اپنانا سیکھیں، مراٹھی کلاسوں میں روانی سے مراٹھی بولیں، کیونکہ اگر آپ اس عمر میں مراٹھی سیکھیں گے، تو آپ مستقبل میں ایک عظیم شاعر اور ادیب بن سکتے ہیں۔
پروگرام کی نظامت نیہا پروین باغبان نے کی اور شکریہ آفرین مجاور نے ادا کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے تمام اساتذہ نے بھرپور محنت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔