تملناڈو رانپیٹ ضلع، آرکونم یونین، اِچّی بُتھور میں سرکاری مڈل اسکول میں نئی جماعتی عمارتوں کا افتتاح۔
تملناڈو رانپیٹ ضلع، آرکونم یونین، اِچّی بُتھور میں سرکاری مڈل اسکول میں نئی جماعتی عمارتوں کا افتتاح۔
رانی پیٹ ، تملناڈو (محمد رضوان اللہ) آج رانی پیٹ ضلع کے ارکونم یونین کے تحت اِچّی بُتھور گاؤں کے پنچایت یونین مڈل اسکول میں MRF فیکٹری کی جانب سے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی نئی کلاس روم عمارتوں کا افتتاح عمل میں آیا۔
ضلع کلکٹر محترمہ جے۔ یو۔ چندرکلا نے فیتہ کاٹ کر کلاس روم عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر شجرکاری کی گئی اور طلبہ میں اسکول بیگز سمیت تحائف ضلع کلکٹر کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔
تقریب میں رانپیٹ ضلع کی چیف ایجوکیشنل آفیسر محترمہ ایم۔ موہنا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (پرائمری ایجوکیشن) جناب سی۔ سیورامن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
مزید برآں بلاک ایجوکیشن آفیسران رگھو ویرن، کرونامورتی، گاؤں کے پنچایت صدر جناب پدمنابن، ہیڈ ماسٹر ایم۔ کے۔ تھینمولی اور معزز اساتذہ آر۔ تھولسیرامن، کے۔ بھونیشوری، کے۔ سجاتھا، کے۔ امودھا، بی۔ بالامروگن، اے۔ دیوراجن، تھنیگئی ملائی نے شرکت کر کے تقریب کو وقار بخشا۔
تقریب کے تمام انتظامات MRF کمپنی کے جنرل منیجر اور پی آر او گجندرن کی نگرانی میں انجام پائے۔
Comments
Post a Comment