انجمن ڈگری کالج بیجا پور شعبہ اُردو کے زیر اہتمام یوم سرسید کا کامیاب انعقاد یومِ سرسید سے ڈاکٹر عبدالقادر فاروقی ،ڈاکٹرایم۔ جی گھوڑے سوار، ڈاکٹرسید علیم اللہ حسینی کا خطاب۔


وجئے پور : (نامہ نگار) شعبہ اردو انجمن ڈگری کالج وجئے پور میں یوم سرسید کا انعقاد عمل میں آیا اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعبد القادر فاروقی ، امریکہ نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ اردوزبان وادب کی تاریخ میں سرسید احمد خاں کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتی۔ سرسید احمد خاں کا شمار ہندوستان کی عہد ساز شخصیتوں میں ہوتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہندوستان کو اپنے جن مایہ ناز سپوتوں پر فخر ہے ان میں ایک نام سرسید احمد خاں کا بھی ہے۔ موصوف نے اپنی پوری زندگی ملت کے کاموں کے لئے وقف کر دی۔ اس کے بعد ڈاکٹرسید علیم اللہ حسینی صدر شعہ پر اردو نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ علی گڑھ تحریک کے روح رواں سرسید احمد خاں اپنے عہد کے بڑے مجدد مصلح اور مدبر تھے۔ سرسید احمد خاں کی بے لوث کاوشوں اور جانفشانیوں کا ثمر آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شکل میں کھڑا ہے جس سے بہرہ مند ہوکر ہر سال بے شمار فرزندان علی گڑھ مختلف میدانوں میں اپنی نمایاں خدمات انجام دیتے ہیں۔ اس کے بعد عبدالنبی جمعدار نے کہا کہ سرسید احمد خاں کے کارناموں کی فہرست لیبی ہے اردوزبان و ادب سے ان کی دلچسپی سب سے زیادہ رہی انہوں نے نہ صرف اردو زبان کی حفاظت کی بلکہ اسے غیر معمولی ترقی دے کر اردو ادب کے نشو ونما دار نظا میں نمایاں حصہ لیا۔ صدر اجلاس ڈاکٹر ایم۔ جی ۔ گھوڑے سوار نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا سید احمد خاں کا تذکرہ متعدد پہلؤوں سے کیا جا سکتا ہے، بحیثیت ایک وفادار قوم وملت کے خادم، ہندو مسلم اتحاد کے ایک عظیم علم بردار، ایک ماہ تعلیم، انقلاب آفریں شخصیت ، دیانت دار اور کہنہ مشق صحافی ممتاز اردو ادیب، مورخ، نامور خطیب، عمدہ ایڈیٹر، با کمال مصنف، بے لوث ترجمان قوم وملت کے ساتھ ساتھ غریبوں و دکھیاروں کا ایک سچا مسیحاد تھے۔ صدر اجلاس و مہمانان خصوصی کا تعارف و استقبال محترمہ محسنہ جاگیردار، لکچرار شعبہ اردو نے کیا۔ اس اجلاس کا آغاز عاقب رضا حکیم کی قراءت کلام سے ہوا۔ فرحت جہاں پٹھان بی۔اے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔