سوریا پیٹ میں جمعیت العلماء کی جانب سے منعقدہ یس آئی آر مراکز سے بلا تفریق مذہب و ملت نے استفادہ حاصل کیا۔
سوریا پیٹ 14/ جولائی (نمائندہ،جی، یم) ملک ہندوستان کے مختلف ریاستیں اور شہروں میں یس آئی آر،ووٹر لسٹ کی جامع نظر ثانی کا کام جاری ہے۔اسی طرح سے ضلع سوریا پیٹ میں جمعیت العلماء کی جانب سے مختلف مقامات مسجد اقصیٰ مرکز، مسجد نور چمی گڈا،جیسے دیگر حلقہ جات میں یس آئی آر کے فارم تکمیل کرنے کے لئے مراکز قائم کئے گئے تھے۔ دیکھنے میں آیا کہ مذکورہ مراکز پر مسلمانوں کے علاوہ مختلف مذاہبِ کے لوگ بھی یس آئی آر فارم کی تکمیل کرکے استفادہ حاصل کیا۔اس موقع پر غیر مسلم بھائیوں نے جمعیتہ العلماء کے اس اقدام کی حوصلہ افزائی کرتے ھوئے تعریف کی۔واضح رہے کہ جمعیتہ العلماء کے نوجوان کارکنان یس آئی آر فارم بھرنے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اسی طرح سے حافظ خلیل صاحب اور مولانا سید المظفر اطہر،اور جمعیتہ کے دیگر کارکنان کی نگرانی میں یس آئی آر فارم بھرنے کا کام جاری ہے۔۔۔۔
Comments
Post a Comment