اظہارِ تشکر۔ - سید فاروق احمد قادری۔


 اظہارِ تشکر۔ - 
سید فاروق احمد قادری۔

الحمد للہ!
میری تحریروں کو مسلسل شائع کرنے پر میں دینک کسان (مراٹھی)، دینک ملت (مراٹھی)، روزنامہ تعمیر (اردو) اور روزنامہ صدائے مہاراشٹر کے معزز مدیران، ادارتی ٹیم اور تمام ذمہ داران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آپ حضرات نے میری تحریروں کو اپنے معزز قارئین تک پہنچانے کا موقع فراہم کیا، جس پر میں آپ سب کا بے حد ممنون و مشکور ہوں۔
اللہ تعالیٰ ان تمام اخباری اداروں کو مزید ترقی، عزت، مقبولیت اور کامیابی عطا فرمائے، اور انہیں حق و صداقت کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
مزید یہ کہ میری طویل ادبی و صحافتی خدمات کا حاصل، میری کتاب "سلگتا احساس" ان شاء اللہ بہت جلد شائع ہونے والی ہے۔ اس کتاب کی اشاعت تک پہنچنے میں ان معزز اخبارات کی حوصلہ افزائی، تعاون اور میری تحریروں کو مسلسل شائع کرنے کی روایت کا بھی اہم کردار رہا ہے۔ میں ایک بار پھر ان تمام اخباری اداروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مخلص
سید فاروق احمد قادری۔

Comments