پروفیسر وہاب قیصر سپرد لحد - پروفیسر محمد میاں ' ڈاکٹر اسلم پرویز اوردیگر معززین کا پراثر خراج عقیدت - نماز جنازہ میں کثیر تعداد شریک - مسجد حنظلہ جہاں نما میں اتوار کو بعد نماز عصر فاتحہ سیوم۔


حیدرآباد، 24 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اولین کنٹرولر امتحانات و انچارج وائس چانسلر پروفیسر سید عبدالوہاب (وہاب قیصر) کا آج بعمر 77 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد حنظلہ جہاں نما میں ادا کی گئی تکیہ الفت شاہ قبرستان روبرو درگاہ حضرت یحییٰ پاشاہ قبلہ مصری گنج میں تدفین عمل میں آئی۔فاتحہ سیوم  اتوار 26 جو لائی  کو بعد نماز عصر مسجد حنظلہ جہاں نما میں مقرر ہے انتقال کی اطلاع ملنے پراظہار تعزیت کرنے والوں اور نماز جنازہ میں  شرکت کرنے والو ں میں مولانا آزاد  نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق  وائس چانسلر پروفیسر محمد میاں، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم پرویز ،  پروفیسر کے آر اقبال سابق ڈائریکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم ، پروفیسر سید شاہ محمد مظہرالدین  فاروقی ،سابق وائس چانسلر مولانا عبدالحق اردو یونیورسٹی کرنول پروفیسر پی فضل الرحمن 'پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ڈائریکٹر دائرۃ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد' جناب طارق انصاری صدر نشین تلنگانہ اقلیتی  کمیشن ،جناب ایم اے ماجد سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا ،  ڈاکٹر مصطفی کمال مدیر شگوفہ ،جناب شجیع اللہ فراست نیوز براڈ کاسٹر، ڈاکٹر فاضل حسین پرویز چیف ایڈیٹر ہفت روزہ گواہ،اسوسی ایٹ پروفیسر مصطفی علی سروری انچارج پی ار او ،جناب عابد عبدالواسع پی آر او (نظامت ترجمہ )   پروفیسر فیروز عالم پروفیسر ایس نجی اللہ، پروفیسر خواجہ معین الدین،پروفیسر شعادت شریف ،  ڈاکٹر پی ایس منور حسین' آصف علی ساجد' جناب ہاشم علی ساجد' جناب محمد فیض الرحمن' ڈاکٹر مبشر احمد،  جناب محمدمجاہد علی 'جناب شکیل احمد، جناب یوسف علی ،ڈاکٹر شیخ سعدی ارشد' جناب شیخ نوید، جناب عامر عبداللہ،اسٹاف مانو ماڈل اسکول فاطمہ نگروٹےپلی ، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہدایڈوکیٹ، ممتاز کیریئر کونسلر جناب ایم اے حمید، پروفیسر مسعود احمدممتازچیف آپریٹنگ آفیسر رینوا بی بی کینسر ہاسپٹل ملک پیٹ،ماہر تعلیم جناب محمد حسام الدین ریاض، جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ صدر مانو المونی اسوسی ایشن ،ڈاکٹر عظمت اللہ صدر شعبہ اردو اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نام پلی ،ڈاکٹر رضوانہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نام پلی، سینئر صحافی جناب کے این واصف ،ڈاکٹر جاوید کمال،ڈاکٹرعتیق  اقبال، سید لیاقت اللہ ماہر ریاضی ، جناب فرید سحر، جناب نیر اعظم ،جناب بشارت حسین ہاشمی ، دیگر پروفیسرس ،لکچررس ،اساتذہ برادری اور مرحوم کےسینکڑوں شاگرد شامل ہیں  تمام سوگواروں نے کہا کہ پروفیسر وہاب قیصر حیدرآباد کی جانی مانی وضعدار' ادبی اور  پر وقار شخصیت تھے پروفیسرس،لکچررس،اساتذہ برادری ،شاعروں ،ادیبوں اور فنکاروں سے ان کے علمی تعلقات رہےپر وفیسر وہاب قیصر کے مختلف اخبارات ورسائل کے علاوہ ومزاحیہ ماہنامہ شگوفہ میں متعددمظامین شائع ہونے کے ساتھ ساتھ مقبول بھی ہوۓ  پروفیسر وہاب قیصر اپنی منکسر المزاجی اور شگفتہ مزاجی کے باعث مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے تمام پروفیسرس،طلبہ برادری، ادیبوں شاعروں ،صحافیوں میں کافی مقبول رہے انہیں پڑھنے پڑھانے کا کافی شغف تھا

Comments