وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر جی ایم مومن کالج بھیونڈی کے بی سی اے فائنل ایئر کا نمایاں رزلٹ۔


بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی ناسک کے زیرانصرام جاری غلام محمد مومن ویمنزکالج اسٹڈی سینٹر،بھیونڈی میں منعقد ہونے والے بی سی اے (بیچلر آف کمپیوٹر ایپلیکیشن) فائنل ایئر امتحان کے نتائج کا اعلان یونیور سٹی کی جانب سے آن لائن کر دیا گیا ہے۔واضح ہو کہ اس سال جی ایم کالج اسٹڈی سینٹر سے بی سی اے فائنل ایئر کے امتحان میں کل 103طلبا و طالبات نے شرکت کی۔جس میں 75طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ مجموعی نتیجہ72.81 فیصد رہا۔6 طلبہ امتیازی نمبر کے ساتھ،.43طلبہ فرسٹ کلاس میں اور 25طلبہ سیکنڈ کلاس میں کامیاب ہوئے۔ٹاپ ٹین طلبہ کے نام اس طرح ہیں۔ انصاری شہبازشاہنواز79.53فیصد نمبر کے ساتھ اول، انصاری سانیہ فردوس محمد افتخار 78.25فیصد نمبر کے ساتھ دوم، انصاری مازیہ شفیق 76.69فیصد نمبر کے ساتھ سوم،انصاری لائبہ نور محمد 76.44فیصد  نمبر کے ساتھ چہارم،انصاری ملیحہ ندیم 75.50 فیصد نمبر کے ساتھ پانچویں،انصاری آمنہ لعیق 75.28 فیصد کے ساتھ چھٹا،خان سارہ محمد شاد 74.78 فیصد کے ساتھ ساتواں،انصاری جویریہ محمد شریف 74.72 فیصد کے ساتھ آٹھواں،خان عمران ایوب 73.50 فیصدکے ساتھ نواں اور انصاری شیزا شمشاد احمد 72.66 فیصد کے ساتھ دسویں مقام پر رہیں۔طلبہ کے اس نمایاں کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی کے صدر المازفقیہ، سیکریٹری دانیال قاضی، خازن فہد بوبیرے،چیئر مین افضل ناخدا،انچارج صفا آغا، کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری اور ا سٹاف کی جانب سے سبھی کامیاب طلبہ اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

Comments