نیٹ 2026 میں شاندار کامیابی پر گلپوشی و شال پوشی تقریب
ظہیرآباد 17 جولائی(نمائندہ،جی،یم) معروف سماجی کارکن سید فرحان قادری بغدادی نے جناب حافظ مبین احمد قاسمی صاحب کے فرزند جناب محمد معاذ صادق کو NEET 2026 میں 516 نمبر حاصل کرکے فری میڈیکل سیٹ حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر سید فرحان قادری بغدادی نے محمد معاذ صادق کی گلپوشی اور شال پوشی کرتے ہوئے ان کی غیر معمولی کامیابی کو ان کی محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ محمد معاذ صادق کی یہ کامیابی علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین مثال ہے اور یہ ثابت کرتی ہے کہ مسلسل محنت، لگن اور عزم سے بڑے سے بڑا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محمد معاذ صادق مستقبل میں ایک قابل، دیانت دار اور انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹر بن کر قوم و ملت اور ملک کا نام روشن کریں گے۔
اس موقع پر حافظ مبین احمد قاسمی صاحب اور ان کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد پیش کی گئی اور محمد معاذ صادق کی آئندہ تعلیمی و پیشہ ورانہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ NEET UG 2026 کے نتائج حال ہی میں جاری کیے گئے ہیں اور کامیاب امیدوار اب میڈیکل داخلوں کے لیے کونسلنگ کے مراحل سے گزریں گے۔۔۔۔۔
Comments
Post a Comment