ضلع شولاپور میں اسکولی نصاب، تعلیم اور درسیات 2026ء جماعت ششم کا تربیتی کیمپ کامیابی سے ہم کنار۔


شولاپور (محمد عرفان ڈوکا) راجیہ شیکشنیک سنشودھن و پرشیکشن پریشد مہاراشٹر پونہ(SCERT) کے زیر نگرانی ضلع سیکشن و پرشیکشن سنستھا ویلا پور، تعلقہ ماڑشیرس ضلع شولاپور (DIAT) کے زیراہتمام سوشل کالج شولاپور میں چار روزہ تربیتی کیمپ جماعت ششم کے لئے منعقد کی گئی تھی۔ اس کیمپ میں ضلع شولاپور کے اردو مدارس ضلع پریشد، مہانگر پالیکا، پرائیویٹ اسکول کے صدر مدرسین، اساتذہ بڑی تعداد میں شامل تھے۔ اس تربیتی کیمپ میں  NEP2020,SCF2024، نصاب، نصابی اہداف، آموزشی ماحصل، صلاحیتیں، تشخیصی قدر پیمائی، تمام مضامین کا نصاب، پیشہ وارانہ تعلیم کی اہمیت، فنون لطیفہ، جسمانی تعلیم اور دیگر مضامین پر روشنی ڈالی گئی۔

اس تربیتی کیمپ میں بطور تسہیل کار اپنی ذمہ داری ادا کرنے والے اساتذہ ریاستی سطح کے تسہیل کار محمود نواز جاگیردار سر، جاوید قاضی سر، منہاج الدین قاضی سر، پیر صاحب چودھری سر، عمران جمعدار سر، محمد عرفان ڈوکا سر، اظہر چیتاپورے سر، نے اپنے اپنے مضامین پر تعلیمی وسائل و سرگرمیوں کے ذریعہ سیشن کو کامیاب بنانے کی کوشش کی۔ تربیتی کیمپ کے دوران DIET کے ڈاکٹر راجندر جمعدار صاحب، ضلع پریشد شولاپور کے شعبہ اردو کے ناظر تعلیم اطہر پرویز دفعدار صاحب، شکشن منڈل شولاپور کی نگراں کار محترمہ نیلوفر شیخ صاحبہ نے تربیتی کیمپ کا جائزہ لیا رہنمائی فرمائی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments