الاتحاد اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے دو سابق طلبہ نے نیٹ (یو۔جی۔ 2026) میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔
جوگیشوری (مغرب)، ممبئی: ( راست) الاتحاد اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے دو سابق طلبہ نے NEET (UG) 2026 میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔چودھری محمد ثاقب محمد عارف نے 569/720 نمبر، 98.7848862 پرسنٹائل اور آل انڈیا رینک 24,210 حاصل کی۔ انہوں نے نیٹ کی تیاری ماسٹر کلاسز کے ذریعے کی۔
اسی طرح خان شجر مقیم نے 546/720 نمبر، 97.9519425 پرسنٹائل اور آل انڈیا رینک 40,601 حاصل کی۔ انہوں نے کسی کوچنگ کے بغیر خود مطالعہ (Self Study) کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کی۔
ادارے کے انتظامیہ، پرنسپل، اساتذہ اور عملے نے دونوں طلبہ اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انصاری شاہین عبدالحکیم
پرنسپل، الاتحاد اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، جوگیشوری (مغرب)، ممبئی۔
Comments
Post a Comment