کونڈاپور منڈل میں یس آئی آر ہیلپ ڈیسک کا مجلس کی جانب سے افتتاح۔


سداسیوپیٹ 4/ جون( نمائندہ) نقیب ملت الحاج بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اور جناب کوثر محی الدین رکن اسمبلی کاروان و ضلع انچارج سنگا ریڈی کی ہدا یات پر کو نڈاپور منڈل کے مواضعات اننتاساگر اور سعیدا پور میں کل س ائی ار ہیلپ ڈسک کیمپ رکھا گیا تھا جس کا افتتاع شیخ غوث پاشاہ صدر مجلس اتحاد المسلمین سداسیوپیٹ نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ غوث پاشاہ نے کہا پورے ملک میں مجلس اتحاد المسلمین ہی واحد جماعت ہے جو یس ائی آر ہیلپ ڈسک کے ذریعے عوام میں شعور پیدا کر رہی ہے انہوں نے عوام سے خواہش کی اس کیمپ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا اور اپنے افراد خاندان کا 2002 کے ووٹر لسٹ کے ذریعے میاپنگ کرائے جب بی ایل او آپ کے گھر پر آے تو آسانی ہوگی اس موقع پر اننتاساگر کے صدر شیخ عظیم محمد محمود معیز شعیب افروز مصطفٰی کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔

Comments