شعراء وادباء ڈاکٹر افتخار شکیل، ڈاکٹر علیم اللہ حسینی، شائستہ یوسف، حافظ کرناٹکی اور دیگر کو سالگرہ کی مبارک باد : محمدیوسف رحیم بیدری۔


بیدر۔ 6/جون (پریس نوٹ) اردو اور دکنی کے ادیب، شاعر،نقاد، افسانہ نگار، افسانچہ نویس اور خاکہ نگار جناب محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی یاران ِادب بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے اردو اور دکنی زبان کے ان تمام شعراء، ادباء، نقاد قلمکاروں کو مبارک باد پیش کی ہے جو ماہ جون میں پیداہوئے ہیں۔ خصوصیت کے ساتھ ان قلمکاروں کو مبارک باد پیش کی ہے جو ماہ ِ جون کی آنے والی تواریخ میں اپنی اپنی سالگرہ منائیں گے۔ جناب یوسف رحیم میرؔبیدر ی نے رائچور سے تعلق رکھنے والے شاعر ڈاکٹرسید افتخار شکیل، بنگلور کے پروفیسر عنایت امین(6/جون یوم پیدائش)، گلبرگہ کے ڈاکٹر مشتاق احمد سہروردی، (10/جون یوم پیدائش)کئی ایک کتابوں کے مصنف جناب افتخار احمد شریف (بنگلور) (13/جون یوم پیدائش)، ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی (بیجاپور، 14/جون یوم پیدائش) محترمہ شائستہ یوسف (بنگلور،15/جون یوم پیدائش)، جناب حامد سلیم (بیدر،16/جون یوم پیدائش)، جناب فاروق نشتر ؔ(میسور،17/جون یوم پیدائش)، جناب حافظ کرناٹکی(شکاری پور، 18/جون یوم پیدائش)، اورجناب سید ظہیراحمد فناؔ (شیواموگا، 20/جون یوم پیدائش)کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیاہے کہ مذکورہ تمام قلمکار لکھنے کے عمل کوبدستور فوقیت دیتے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور ان سے خوب خوب لکھوائے۔ اور ان کے شاگرد بھی ان ہی کے نقش ِقدم پرچلتے ہوئے دنیا بھر میں اردو اور دکنی زبانوں کانام روشن کریں آمین۔ جناب یوسف رحیم بیدری نے اردو دوستوں اور اردو قارئین سے گزارش کی ہے کہ وہ مذکورہ تمام قلمکاروں کی تصانیف اور علیحدہ سے ان کی تخلیقات کو ضرور پڑھیں۔ اور ممکن ہوتو انھیں ان کے یوم ِ پیدائش کی مبارک باد دیجئے گا۔اردو قاری اپنے فریضہ کو ادا کریں گے تو اردو ادب پھلتا پھولتارہے گااِن شاء اللہ

Comments