ویسٹرن ہاسپٹل کی جانب سے حیدرآباد کے ائمہ و مؤذنین کے لیے اے۔کیو۔زیڈ۔اے۔ ہلتھ کارڈ کا اجرا۔


کے این واصف : حیدرآباد کے آئمہ اور مؤذنین حضرات کے لئے ویسٹرن کرشنا ہاسپٹل نے روزنامہ سیاست کے اشتراک سے ہلتھ کارڈ اسکیم کا آغاز کیاگیاہے۔ یہ اقدام متوسط اور غریب طبقہ آئمہ و مؤذنین حضرات کو کچھ مفت اور کچھ برائے نام فیس پر اعلٰی پیمانے کی تشخیص اور علاج کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے ویسٹرن کرشنا ہاسپٹل نے یہ منفرد پیش کش کی ہے۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے آئمہ و مؤذنین ہاسپٹل سے AQZA نامی کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس ہلتھ اسکیم کے تحت استفادہ کنندہ ویسٹرن ہاسپتال میں فری ہاسپٹل ایڈمیشن کی سہولت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایڈمیشن فیس، روم چارج، ان پیشنٹ کیر چارجس مکمل طور معاف رہیں گے۔ اس کار خیر سے مڈل اور لور مڈل انکم گروپ سے تعلق رکھنے والے آئمہ و مؤزنین کو اچھی طبی سہولت کے ساتھ مالی بچت حاصل ہوگی۔ 
ہلتھ کارڈ اسکیم کی اہلیت کے لئے ائمہ اور مؤذنین کو حیدرآباد میں اپنی خدمات کا ضروری ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ رجسٹریشن اور دیگر تفصیلات کے لیے ویسٹرن کرشنا ہاسپٹل سے فون نمبر 9000912793 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Comments