اقراء اردو ہائی اسکول سالار نگر میں ڈاکٹر علامہ اقبال کی یوم وفات کی نسبت سے پروگرام۔


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) شہر کے اقراء اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سالار نگر میں 21 اپریل کو ڈاکٹر علامہ اقبال کی یوم وفات کی نسبت خراج عقیدت کا پروگرام منعقد کیا گیا. صدارت پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر نے کی. فرحت تبسم مبین خان، ، گلناز غفار شیخ، تبسم لطیف، رضوان لطیف، اسعد علی خصوصی موجود تھے.صدارتی خطبے میں ڈاکٹر ہارون بشیر نے پروگرام منعقد کرنے پر ڈاکٹر انیس الدین شیخ کو مبارکباد پیش کی نیز کہا کہ آج ہمیں علامہ اقبال کے فکر و خیال سے اگاہ ہونا چاہیے. ہمیں علامہ اقبال کے ادب کا مطالعہ کرنا چاہیے. ان کا ایک ایک شعر جوش دلانے اور اسلام کے قریب کرنے، حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے والا ہے. دانیال شیخ عظیم کی تلاوت قرآن کریم سے آغاز ہوا. ڈاکٹر انیس الدین شیخ نے اغراض و مقاصد بیان کیے. مرزا حسان زاہد نے علامہ اقبال کے منتخب اشعار کو پیش کر کے داد و تحسین وصول کی. معلمہ تبسم لطیف نے اپنی مترنم آواز میں علامہ اقبال کی "اے حقیقت منتظر" کو پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا. نزہت آمنہ نے علامہ اقبال کی شاعری کے متعلق خیالات کا اظہار کیا. سپروائزر شیخ نور محمد نثار احمد نے علامہ اقبال کی شاعری کے متعلق خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ صرف ہمیں ان کے اشعار کو سن لینا، یاد کر لینا کافی نہیں ہے بلکہ اس پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے. اگر ہم علامہ اقبال کو صحیح معنوں میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں تو اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ عاجزی سے ہم‌ معیاری اردو زبان استعمال کریں.اسے بڑھاوا دیں. اس موقع اردو کمیٹی کی جانب سے نور محمد شیخ‌ کو سپروائزر عہدہ ملنے پر گل‌دے کر استقبال کیا گیا. کثیر تعداد میں طلبہ شامل رہے.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔