سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور کے زیر اہتمام این ایس ایس اسپیشل کیمپ کا افتتاحی جلسہ کا کامیاب انعقاد۔
وجئے پور : (راست) سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور و کرناٹکا اسٹیٹ اکامہادیوی ویمنس یونیورسٹی وجئے پور کے زیر اہتمام کستوری کالونی وجئے پور میں این ایس ایس اسپیشل کیمپ کا افتتاحی جلسہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اس جلسہ کے مہمان خصوصی جناب حافظ خالد پٹیل امام طور مسجد کستوری کالونی وجئے پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ این ایس ایس طلباء کی شخصیت کو سنوارنے کا اہم ترین ذریعہ ہے اس کے توسط طلباء سماجی مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں یہ کام بڑی اہمیت کا حامل ہے اور اس موقع پر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے اخلاق کا اچھا مظاہرہ کریں کیونکہ اخلاق ہی تمام امور پر سبقت حاصل کرتے ہیں یہ این ایس ایس حقوق العباد کے جذبہ کو ابھارتا ہے اسلام میں حقوق العباد کی بڑی اہمیت ہے میں امید کرتا ہوں کہ اس ہفت روزہ کیمپ میں طلبہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور ایک مہمان خصوصی جناب محبوب والیکر سیکریٹری مسجد طور کستوری کالونی وجئےپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہوئے سماجی ذمہ داریوں کو بحسن خوبی کے ساتھ نبھائیں اور ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں اور میں طلبہ سے خواہش کرتا ہوں کہ اس ہفت روزہ اسپیشل کیمپ بائیس اپریل تا اٹھائیس اپریل دو ہزار چھیبیس کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آپ کو پیش کریں گے، اس جلسہ کے صدر ڈاکٹر ایچ کے یڑہلی پرنسپل سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ نیشنل سرویس اسکیم ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے طلبہ کو موجودہ سماجی و ملی مسائل سے آگاہی حاصل ہوتی ہے لہذا طلبہ ایسے موقعوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور قومی خدمات کے لئے آگے بڑھیں اس این ایس ایس اسپیشل کیمپ کو کامیاب بنائیں . این ایس ایس آفیسر ڈاکٹر محمد سمیع الدین نے خیر مقدمی و تعارفی کلمات ادا کئے،اس جلسہ کا آغاز اسما ناگر دینی کی قرات کلام پاک سے ہوا، بھگوت گیتا کے شلوک پرتھوی سورڈی، ودیا کوکٹنور نے پیش کیا، این ایس ایس گیت سونالی اور گروپ نے پیش کیا، شریمتی نویدیتا پاٹل نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ، این ایس ایس آفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد انعامدار نے این ایس ایس کے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوئے شکریہ کا خوشگوار فریضہ انجام دیا. اس موقع پر پروفیسر حسن قادری ،پروفیسر محمد حسن باگلکوٹ، ، ڈاکٹر ایس ایچ کاکھنڈکی،پروفیسر وصفییہ مومن، ڈاکٹر ایل آئی نداف ، ڈاکٹر ملیکا ارجن میتری ، پروفیسر میگھا وجرمٹی، پروفیسر شری دیوی ارکیری، ڈاکٹر گریش لینڈی، سومو انکلگی کے علاوہ کثیر تعداد میں طالبات موجود رہے.
Comments
Post a Comment