متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ، چینیء، تملناڈو کے زیر اہتمام سمر اردو کورس کا افتتاحی اجلاس اور اعزازی تقریب۔
تملناڈو (شاہد مدراسی) بروز اتوار 26.4.26 کی شام 7 بجے بی یم کنوینشن ہال میں اعلان کے مطابق ڈاکٹر ص نذیر محمد ہال، چینیء 5 میں سمر اردو کورس کا افتتاحی اجلاس عمل میں آیا۔
قرآن کریم کی آیات سے جناب ساجد حسین ندوی صاحب نے اغاز کیا۔ نعتیہ کلام محمد روح اللہ ماہر مدراسی صاحب نے پیش کیا۔
استقبالیہ تقریر عبد الرحیم پٹیل صاحب نے اور مہمانوں کا تعارف شاہد مدراسی نے کیا۔ مرحوم یعقوب اسلم صاحب کے ترانہء اردو کو فاضل شریف نے بہت اچھے انداز میں پیش کیا۔
نظامت کے فرائض ڈاکٹر غیاث احمد صاحب کے ذمہ رہے۔
صدر محفل محترم محمد روح اللہ صاحب نے اپنی صدارتی تقریر میں اردو کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہویے سمر اردو کورس کے افتتاح کا اعلان کیا۔
مقررین میں ڈاکٹر حیات افتخار صاحب، محترمہ ڈاکٹر پروین فاطمہ، ڈاکٹر سید رفیق باشاہ صاحب اور ڈاکٹر امان اللہ یم بی صاحب نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہویے اردو سے جڑنے کو خوش آیند بات کہا اور چھٹیوں کے موقعہ پر اس کورس کا فائدہ اٹھانے کی طرف زور دیا۔ ڈاکٹر امان اللہ صاحب نے کہا کہ ہماری ریاست تملناڈو میں اسکولوں میں اردو پڑھنے کی سہولت موجود ہے مگر ہم اس کا بھر پور فائدہ نہیں اٹھا رہے ہیں۔
ڈاکٹر نعیم الرحمن صاحب نائب چیرمین کی موجودگی نے محفل کی رونق بڑھادی۔ آپ نے بھی خطاب کیا۔
کثیر تعداد میں طلبا، طالبات ان کے والدین، عہدہ داران و اراکینِ متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ اور اراکینِ تملناڈو اردو لٹریری ایسوسی ایشن کی شرکت سے ہال بھرا ہوا تھا۔
ایک مہمان ایگزیکیٹیو "ماہانہ حجاب" جناب اعجاز احمد کی آمد سے بھی اردو طبقہ خوش ہوا۔ ان کی شال پوشی کی گئی ۔
عازم حج جناب محمد روح اللہ ماہر کی بھی شال پوشی کی گئی ۔۔۔
اس محفل میں ایک مایہ ناز ادیب، شاعر مترجم اور اردو کے معلم جو اب تک تقریباً پانچ ہزار طلباء و طالبات کو اردو تعلیم سے آراستہ کروانے میں معاون و مددگار رہے ہیں، انہیں مہمان اعزازی کے طور پر کویمبتور سے مدعو کیا گیا تھا۔
انہیں دنیائے ادب فیض قادری کے نام سے جانتی ہے۔ ان کا اصل نام یس سید فیض احمد قادری ہے۔
ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں تملناڈو اردو لٹریری ایسوسیشن چینیء کی جانب سے
TULA CASH AWARD 2026
سے نوازا گیا۔ ان کی شال پوشی کی گئی اور خوبصورت تمغہ پیش کیا گیا۔
صدر محفل کے ہاتھوں فولڈرز جن میں پن، نوٹ بک اور اردو ٹیکسٹ بک رکھی گئی تھی، طلبا و طالبات کو سمر اردو کورس کے لئے تقسیم کیے گئے۔
ڈاکٹر صبا مصطفیٰ صاحبہ نے ہدیہء تشکر پیش کیا۔ اس طرح یہ کامیاب جلسہ رات 9.40 کو بحسن و خوبی اختتام کو پہنچا۔
Comments
Post a Comment