پریس ریلیز : کامٹی میں مرحوم شبیر احمد انصاری کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔



(ناگپور ،کامٹی) آ ل انڈیا مسلم او بی سی ارگنائزیشن کے بانی صدر محروم شبیر احمد انصاری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تعزیتی نشست کامٹی کی ڈاکٹر خلیل اللہ لائبریری میں مورخہ ۱۸ اپریل بروز سنیچر کو رات نو بجے منعقد کی گئی ۔ پروگرام کا آ غاز کرتے ہوئے ناظم جلسہ کمال اختر سلام صاحب نے مرحوم موصوف کی زندگی پر اجمالی روشنی ڈالی۔ اس کے بعد ضمیر رشیدی نے کہا کہ مرحوم کی زندگی میں حرکت و عمل کا پیغام ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو قومیں فضول بحثوں میں ملوث ہو جاتی ہیں، وہ میدان عمل میں سست پڑ جاتی ہیں اور بالاخر ترقی کی راہوں سے بھٹک کر گمراہی کے اندھیروں میں غرق ہو جاتی ہیں۔ نیز مرحوم کی زندگی ہمیں مسلسل جدوجہد کا سبق دیتی ہے۔ اور جب حرکت و عمل کو اپنی زندگی کا شعار بنا لیں گے تو پھر ہم فضول بحثوں کے بجائے مثبت اور تعمیری کاموں پر اپنی توجہ مر کوز کر سکیں گے۔ پھر ہم جہاں کہیں، جب کبھی ملینگے تو ہماری محفلوں میں یہی باتیں ہوں گی کہ کون سا نیا کام شروع کرنا ہے،کس کام میں کون سی رکاوٹ درپیش ہے، اور اس کو کس طرح دور کیا جا سکتا ہے، وغیرہ ۔اردو اور مراٹھی کے مشہور شاعر جمیل انصاری صاحب نے مرحوم موصوف کی انتھک کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وہ میدان عمل کے عظیم مجاہد تھے۔اس موقع پر ایڈوکیٹ لئیق حسین سر نے مرحوم کے سانحہ ارتحال کو مسلمانوں کا ایک نا قابل تلافی نقصان قرار دیا۔ مقرر خصوصی جناب نظام الدین انصاری صاحب (مدیر ،تحریک اصلاح، ناگپور )نے مرحوم کے کاموں کا قدرے تفصیل سے جائزہ پیش کیا۔اور بتایا کہ انہوں نے بلا تفریق مذہب و ملت سماج کے ہر پسماندہ طبقے کے لیے کام کیا۔ اخیر میں مہمان خصوصی جناب صادق الزماں صاحب (سابق ڈائریکٹر، ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ) نے مرحوم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کے بچوں کو اعلی سرکاری عہدوں تک پہنچانا ہی مرحوم کے لیے سچا خراج عقیدت ہے۔ مولانا سر اج احمد صاحب( سابق امیر، جماعت اسلامی ،کامٹی) نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ مرحوم کے مشن کو آ گے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نےدعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔