جناب حافظ وقاری محمد عبدالرحیم کا سانحہ ارتحال۔
ظہیرآباد 22 اپریل( نمائندہ) ظہیرآباد کے مشہور معروف شخصیت جناب حافظ وقاری محمد عبدالرحیم ولد محمد غوث الدین اہل حدیث ساکن شانتی نگر ظہیرآباد بعمر 52برس مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا مرحوم کی نما ز جنازہ انکے چھوٹے بھائی محمد وسیم نے بعد نماز ظہر مسجد بغدادی میں ادا کی۔ تد فین آبائی قبرستان لب سڑک ظہیرآباد میں عمل آئی۔ پسماند گان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر دو فرزندان شامل ہیں۔ جلوس جنازہ میں قابل ذکر الحاج محمد غوث الد ین امیر جماعت تبلیغ ظہیرآبادالحاج محمد شریف الدین محمد خواجہ بھائی کونسلر حافظ محمد مصطفٰی، مولوی محمد غوث الدین نظامی سئنیر صحافی مولا نا مجیب قاسمی مولانا مفتی نذیر حسامی کے علاوہ علماۓ اکرام وحفاّظ کثیر تعداد میں شریک تھے۔۔۔
Comments
Post a Comment