مسجد اقصی اور دیگر مقدس مقامات پر اسرائیلی خلاف ورزیاں، سعودی عرب سمیت آٹھ مسلم ملکوں کی مذمت۔


ریاض ۔ کے این واصف : سعودی عرب سمیت آٹھ عرب و اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی قابض فورسز کی جانب سے القدس کے اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات کی بار بار خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق سعودی عرب، پاکستان، مصر، ترکیہ، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر اور جمہوریہ انڈونیشیا کے وررائے خارجہ نے مسجد الاقصی میں اسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسند وزراء کی جانب سے، اسرائیلی پولیس کے حصار میں مسلسل دراندازیوں اور مقدس مقامات کے احاطوں میں اسرائیلی پرچم لہرانے کے اقدامات کی شرید مذمت کی 
وزارئے خارجہ نے ان اشتعال انگیز اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ناقابل قبول قرار دیا۔
مشترکہ بیان میں القدس اور وہاں کے اسلامی و عیسائی مقدس مقامات کی موجودہ تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کیا۔ 
انھون نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی قانونی و اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے۔ اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے میں خطرناک کشیدگی بڑھانے سے روے اور اس کی غیرقانونی کارروائیاں ختم کرنے پر مجبور کرے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔