اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے مختلف اداروں میں اہم تقرریاں": پروفیسر ڈاکٹر وقار شیخ ایچ جے تھیم کالج کے پرنسپل نامزد"۔
جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام چلنے والے ایچ جے تھیم آرٹس اینڈ سائنس کالج (مہرون) کے پرنسپل کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر وقار شیخ عبد الرزاق کا تقرر کیا گیا ہے۔ ادارے کی جانب سے ان کی تعلیمی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اہم ذمہ داری انہیں سونپی گئی ہے۔
اسی کے ساتھ ہی ادارے میں دیگر اہم انتظامی تقرریاں بھی عمل میں آئی پروفیسر ذاکر بشیر کو 'اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج' کا سپروائزر مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر شیخ نور محمد کو 'اقراء اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج (سالار نگر)' کے سپروائزر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ تمام نو منتخب عہدیداران کی تقرری پر ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ داران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ ان میں الحاج عبد الکریم سالار (صدر، اقرا )
عبد الرشید شیخ،
عبد المجید سیٹھ زکریا
پروفیسر ظفر شیخ
عبد العزیز سالار
عبد النبی دادا باغبان کے علاوہ کالج کے تمام پروفیسرز اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے بھی انتخاب نو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں مختلف شعبہ جات مزید تعلیمی ترقی کرے گے۔
Comments
Post a Comment