مولانا ازاد یونیورسٹی اردو والوں کے لیے بڑی نعمت- داخلوں کے لیے اساتذہ اور لیکچررز رہنمائی کریں - دارالشفا میدان پر مانو المنائی اسوسی ایشن کے شعور بیداری کیمپ کا افتتاح - مولانا حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کا خطاب۔
حیدراباد 24 اپریل (پریس نوٹ) امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے اردو والوں پر زور دیا کہ وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (گچی باولی حیدرآباد ) کے تعلیمی کورسس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں مولانا آزاد اردو یونیورسٹی اہلیان اردو کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کے لیے 27-2026 میں داخلوں کے لیے مانو المنائی اسوسی ایشن کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک کے موقع پر نماز جمعہ سے قبل دار الشفاء میں مولانا نے دارالشفاء میدان میں رہنمائی کیمپ کا افتتاح کیا صدر مانو المنائی ایسوسی ایشن جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ اور ماہر تعلیم جناب محمد حسام الدین ریاض نے مولانا کا خیر مقدم کیا اس موقع پر قاری محمد علی سلیم (تعمیر ملت)ہھی موجود تھے مولانا جعفر پاشاہ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اردو اور تلگو عوام کی جانب سے مادری زبان میں اپنے بچوں کو تعلیم نہ دلانے کے باعث صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اردو جاننے والے ہی نہیں بلکہ تلگو جاننے والے عوام بھی مادری زبان میں تعلیم دلانے کے بجائے انگریزی میڈیم کو فوقیت دے رہے ہیں اس طرح کا رجحان نامناسب اور اپنی مادری زبان سے بےاعتنائی اور نا انصافی ہی کہی جا سکتی ہے مولانا نے اردو بولنے والوں اور اردو میڈیم اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ گرمائی تعطیلات کے دوران اپنی اپنی سطح پر طلبہ و طالبات کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا دورہ کرائیں اور وہاں پر جن کورسس میں داخلے دیے جا رہے ہیں اس سے واقف کرائیں سرکاری اردو میڈیم اسکولوں اور کالجس کے اساتذہ کی یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ اردو کے فروغ میں ہر ممکن حصہ لیں اور اردو کے لیے اپنے حصے کی شمع جلائیں اب چونکہ جماعت دہم اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہو چکے ہیں گرمائی چھٹیاں جاری ہیں ایسے حالات میں طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کا مشاہدہ کرانا اور ان کو مختلف کورسس میں داخلہ دلوانا یہ کام ا اردو زبان کے فروغ میں اہم اقدام ہوگا بہت سارے اساتذہ اس وقت مردم شماری کے کام پر بھی مامور کیے گئے ہیں لیکن اساتذہ کو چاہیے کہ وہ کچھ وقت نکال کر طلباء و طالبات کی رہنمائی کریں مولانا نے کہا کہ ہم حکومتوں کی جانب سے اردو کو نظر انداز کیے جانے کی شکایت کرتے ہیں لیکن افسوس اس بات کا بھی ہے کہ اردو میڈیم کے سرکاری اسکولس اور کالجس میں طلبہ و طالبات کے داخلوں کی طرف رہنمائی میں کوئی پیشرفت نہیں کرتے شعرا اور ادیبوں اور دیگر محبان اردو کو چاہیے کہ وہ اردو میڈیم کےسرکاری مدارس اور کالجوں میں طلبہ و طالبات کی تعداد میں اضافے کے لیے اپنی اپنی سطح پر ہر ممکن کوشش کریں گرمائی تعطیلات کے دوران عوامی شعور بیدار کریں اپنے محلے میں چھوٹے چھوٹے اجتماعات منعقد کرتے ہوئے سرپرستوں کو مادری زبان میں تعلیم کی اہمیت سے واقف کروائیں جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ مولانا آزاد یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس حیدرآباد کے علاوہ دیگر سیٹلائٹ کیمپوں ،کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن اور پالی ٹیکنیکس کے ریگولر پروگرامز کے علاوہ پی ایچ ڈی، پوسٹ گریجویشن، بی ٹیک، بی ایڈ، بی اے ایل ایل بی (آنرس), ایل ایل بی اور پی جی ڈپلوما/ایڈوانس ڈپلوما/ ڈپلوما/ سرٹیفیکیٹ پروگرامس میں داخلوں کے لیے یونیورسٹی آن لائن درخواستیں طلب کر رہی ہے داخلوں سے متعلق رہنمائی کے لیے طلبہ و طالبات فون نمبر819239112 پر یا9121259407 پر رابطہ کر سکتے ہیں
Comments
Post a Comment