اردو زبان و ادب کے فروغ پر سنجیدہ گفتگو: "ورقِ تازہ " کے دفتر میں معزز ملاقات۔



عقیل خان بیاولی، جلگاؤں : 
مہاراشٹر میں اردو زبان و ادب کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت حال ہی میں نظر آئی  مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکادمی کے چیئرمین حسین اختر نے معروف روزنامہ “ورقِ تازہ” ناندیڑ کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مدیرِ اعلیٰ محمد تقی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران اردو زبان و ادب کی موجودہ قومی صورتِ حال، درپیش چیلنجز اور فروغِ اردو کے لیے جاری عملی اقدامات پر نہایت سنجیدہ اور نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔ بالخصوص مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے انجام دی جانے والی علمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مستقبل کے منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس بامعنی ملاقات میں اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی سطح پر اشتراکِ عمل کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، تاکہ نئی نسل میں اردو زبان و ادب کے تئیں شعور و دلچسپی کو فروغ دیا جا سکے۔ اس موقع پر مدیرِ اعلیٰ محمد تقی نے اپنی تنقیدی مضامین پر مشتمل کتاب "مٹی کے چاند ستارے"  بطورِ تحفہ پیش کی، جسے مہمانِ خصوصی نے قدر کی نگاہ سے قبول کیا۔ یہ ادبی تبادلہ نہ صرف باہمی احترام کا مظہر تھا بلکہ اردو ادب کے علمی سرمایے کی ترویج کی ایک خوشگوار مثال بھی ثابت ہوا۔ یہ ملاقات اردو زبان و ادب کے سنجیدہ حلقوں میں ایک مثبت اشارہ تصور کی جا رہی ہے، جس سے آئندہ دنوں میں مزید مؤثر ادبی و تعلیمی سرگرمیوں کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ