اولیاء کرام سے وابستگی اللہ تبارک وتعالی کی بارگاہ عالیہ تک رسائی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے،مولانا محمد یوسف علی صوفیہ کا خطاب۔


ظہیرآباد13/اپریل( نمائندہ)چھلہ سیلانی بابا رح موضع چٹہ تعلقہ و ضلع بیدر میں جلسہ فیضان اولیاء کرام عظیم الشان پیمانے پر منایا گیا۔ اس جلسہ کی سرپرستی حضرت صوفی حسن شاہ شطاری القادری ظہیر آباد نے کی جبکہ حضرت صوفی اسماعیل شاہ شطاری القادری موضع چٹہ نے صدارت کی۔ مقبول علی ملنگ شاہ بیدر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائی ۔اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرمایا خبر دار بے شک جو اللہ تعالیٰ کے ولی ہیں ،ان پر نہ کوئی خوف ہےاور نہ کوئی غم اس آیت مقدسہ میں خداوند قدوس نے شان اولیاء کرام بیان فرمائی ہے اے جہاں والو خبردار جو میرے برگزیدہ بندے ہیں جن حق پرستوں کو میرا قرب حاصل ہےان پر نہ کوئی خوف اور نہ ہی کوئی غم ہے۔ فرمان خداوندی سے معلوم ہوا کہ اولیاء عظام کی وہ مقدس و مطہر جماعت ہے۔اور ایک مقام پر اللہ تعالیٰ ارشاد فرما رہا ہے اور جسے وہ گمراہ کرے پس تو ہر گز اس کے لئے کوئی ولی مرشد نہ پائے اس آیت مقدسہ سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کو اللہ والوں کا دامن نصیب نہیں ہوا وہ گمراہی کے گڑھے میں پڑھے ہیں ۔یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ اولیاء کرام سے وابستگی اللہ تبارک وتعالی کی بارگاہ عالیہ تک رسائی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے ۔مولانا نے حدیث شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جب کوئی شخص کثرت نوافل سے میرا قرب حاصل کر لیتا ہے تو پھر میں اس کے کان بن جاتا ہوں وہ ان کانوں سنتا ہے میں اس کی آنکھیں بن جاتا ہوں وہ ان آنکھوں سے دیکھتا ہے میں اس کے ہاتھ بن جاتا ہوں وہ ان کے پکڑتا ہے اور میں اس کے پاؤں بن جاتا ہوں وہ ان سے چلتا ہے اور جب کوئی مقرب خدا اللہ تعالیٰ سے کسی چیز کا سوال کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو وہ چیز عطا فرما دیتا ہے ۔اس موقع پر موضع چٹہ کے نوجوان ‌بزرگ اور دیگر کئی مقامات سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔بعد جلسہ فیضان اولیاء کرام کے محفل سماع کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ