ریاض کی "شہزادی نورہ بنتِ عبدالرحمٰن یونیورسٹی" خواتین کو بااختیار بنانے والی جامعات میں شامل۔


ریاض :  کے این واصف - 
 سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت میں دنیا کی سب سے بڑی جامعہ برائے خواتین “نورہ بنتِ عبدالرحمٰن یونیورسٹی” کا نیا اقدام۔ 
سعودی عرب کے مستقبل کی تشکیل کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اور سماجی ذمہ داریوں کے میدان میں انھیں قیادت سونپنے کے اعتراف کے طور پر ریاض کی “شہزادی نورہ بنتِ عبدالرحمٰن یونیورسٹی” کو باقاعدہ تسلیم کیا گیا ہے۔
سعودی جامعات میں سنہ 2025 میں سماجی ذمہ داریوں کے میدان میں ممتاز حیثیت اختیار کرنے پر وزیرِ تعلیم یوسف بن عبداللہ البنیان نے خواتین کے لیے دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی شہزادی نورہ بنتِ عبدالرحمٰن کو اعزاز سے نوازا۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق اس تقریب میں یونیورسٹی کی قائم مقام صدر ڈاکٹر فوزیہ بنتِ سلیمان العمر، جامعہ کے صدور اور تعلیم، تربیت اور غیر نفع بخش تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ 
سنہ 2025 میں شہزادی نورہ بنتِ عبدالرحمٰن یونیورسٹی نے تعلیمی ترقی کے میدان اور کمیونٹی کو ساتھ شامل کرتے ہوئے ریسرچ کے تقریباً 59 ذمہ دار منصوبےمکمل کیے، تقریباً 691 ذمہ دار منصوبوں پر عمل درآمد کیا اور 170 سے زیادہ ذمہ دار کورسسز تیار کیے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ