غزل۔۔ ازقلم : افتخار راغبؔ۔ریاض، سعودی عرب۔


غزل۔
ازقلم : افتخار راغبؔ۔
ریاض، سعودی عرب۔
97455707870

کیسے سمجھوں کہ جانِ جاں ہے توٗ
خیر اندیشِ دشمناں ہے توٗ

ہاتھ دل پر ہیں مرنے والوں کے
کس کو معلوم ہے کہاں ہے توٗ

جنگ جاری ہے ایک نادیدہ
ذہن اور دل کے درمیاں ہے توٗ

اپنا ملنا فریبِ پیہم سا
میں زمیں اور آسماں ہے توٗ

تیری ہی روشنی تھی آنکھوں میں
دیکھ آنکھوں سے اب رواں ہے توٗ

خوش گمانی کی خیر ہو اے دل
بے حساب اُن سے خوش گماں ہے توٗ

تیرگی تیرگی جہاں راغبؔ
روشنی روشنی جہاں ہے توٗ

افتخار راغبؔ
ریاض، سعودی عرب

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ