کوہیر منڈل میں امبیڈکر جینتی کی تقریب منعقد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔


کوہیر 14/ اپریل (نمائندہ) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل میں واقع دگوال میں بابا امبیڈکر صاحب کی یوم پیدائش تقریب منعقد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر امبیڈکر یوتھ ایسوسی ایشن نے امبیڈکر کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔مقررین نے ایک عظیم رہنماء کے طور پر یاد کیا۔نوجوانوں پر زور دیا گیا کہ انہیں ایک آئیڈیل طور پر لے کر آگے بڑھیں اور تعلیم پر توجہ دیں۔مذکورہ تقریب میں گاؤں کے سرپنچ مسٹر آحمد علی،سابق سرپنچ رام لنگا ریڈی، کوہیر میونسپل چیرمین مسٹر اشوک ،نائب چیرمین محمد عبد الحنان جاوید، محمد شمشیر علی ٹاؤن صدر، وٹھل ریڈی ،سابق یم پی ٹی سی بکا ریڈی،علیم الدین ،بی جے پی لیڈر وینو گوپال گوڑ،ناگراج،بی آریس لیڈر کرن،زبیر،نرسمہا ریڈی،کانگریس قائدین انور علی،چوکٹ ظہیر ،پنچایت سکریٹری ،پنچایت ممبران بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ مستقر کوہیر اور اسکے مواضعات میں بھی سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں امبیڈکر جینتی کی تقریب منائی گئی۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ