جلگاؤں ضلع پریشد کے سبکدوش مدرس حسن اخلاق کے پیکر عبدالصمد دیشمکھ (نصیرآبادوالے) چل بسے۔
جلگاؤں (سعید پٹیل) گذشتہ روز ٣٠ مارچ ٢٠٢٦ء نماز فجر کی اذان کے وقت مختصر ایام کی علالت کے بعد عبدالقیوم دیشمکھ صاحب (تاج والے) ان کے سمدھی ضلع پریشد اردو اسکول کے سبکدوش مدرس
عبدالصمد واحید دیشمکھ (راجو جناب) عمر ٨١ سال نصیرآباد والے مقیم عبدالقیوم دیشمکھ نگر مہرون جلگاؤں اس دارے فانی سے کوچ کرگیۓ۔انا للہ وانا الیہ راجعون ،
مرحوم عبدالصمد دیشمکھ حسن اخلاق کے پیکر ، خوش مزاج ، ملنسار صوم صلاۃ کے پابند ، تہجد گذار ، بڑے ہی مخلص مہمان نواز شخصیت کے مالک تھے۔ راقم الحروف کے ہمسایہ تھے۔
پسماندگان میں تین بیٹے سلیم دیشمکھ ، وارث دیشمکھ ، عبدالرحیم دیشمکھ بہوئیں سمیت رشتہ داروں سے بھرا پڑا خاندان موجود ہے۔ مرحوم نے دوران ملازمت کئ مقامات بالخصوص دھرن گاؤں اور ایرنڈول میں ملازمت میں درس و تدرس کے فرائض دیۓ تھے۔مرحوم راجو جناب کے نام سے جانے جاتے تھے۔مرحوم کی تدفین اسی روز بعد نماز عصر شہر کے بڑے قبرستان میں عمل میں آئی۔اس موقع پر نصیرآباد ، بھساول ، پالدھی ، بورنار ، لاس گاؤں ، پاچورہ ، سالوا ، دھرن گاؤں ، دھولیہ ، سورت ، ممبئ کے مالونی مالاڈ ، جوگیشوری ، اندھیری ، میرا روڈ ، پونہ ، سلوڑ وغیرہ مقامات کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔
الله مرحوم کی مغفرت فرماۓ ، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے ، متعلقین کو صبر جمیل عطا کرے۔آمین
Comments
Post a Comment