مسجد اشاعت اسلام ظہیرآباد میں ایس آئی آر کی اہمیت اور تقاضے،جمعہ سے قبل ڈاکٹر شیخ عثمان اے۔پی۔سی۔آر۔ کا خطاب، عوام سے شرکت کی اپیل۔
ظہیر آباد. 9/اپریل (نمائندہ)معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ انجنئیر محمد شہباز الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ 10/اپریل بروز جمعہ خطبہ سے قبل ایک اہم موضوع پر شعور بیداری خطبہ بعنوان "ایس آئی آر کی اہمیت اور تقاضے" مسجد اشاعت اسلام متصل اسلامک سنٹر لطیف روڈ خان محلہ ظہیر آباد پر ڈاکٹر شیخ عثمان سیکریٹری APCR تلنگانہ پیش کریں گے خواتین کے لئے بھی معقول نظم رہے گا ٹھیک 12:50 منٹ پر خطبہ کا آغاز ہوگا اور جماعت 1:15 پرکھڑی ہوگی مسجد انتظامیہ نے آپ مصلیان مسجد اور معززین شہر سے اپنے دوست احباب کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکث و بھر پور استفادہ کی پر خلوص خواہش کی ہے۔۔۔۔۔
Comments
Post a Comment