الحمد عربی مدرسہ کا سالانہ جلسہ کامیابی سے ہمکنار۔
بھیونڈی: (راست) الحمد ایجوکیشن سوسائٹی بھیونڈی کے زیر اہتمام چلنے والے الحمد عربی مدرسہ کا سالانہ جلسہ بروز سنیچر 25 اپریل 2026 کو بعد نماز مغرب الحمد ہائی اسکول کے کیمپس میں بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کیا گیا، جس کی صدارت الحمد ایجوکیشن سوسائٹی کے جنرل سکریٹری محترم ریاض الدین خان صاحب نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے محترم محمد حسین خان اور مولانا ضیاء الرحمن خان نے پروگرام کو رونق بخشی ۔محترم عبدالعزیز انصاری اور خان محمد طارق صاحبان بھی مہمان کی حیثیت سے رونق بزم رہے ۔
مدرسہ کے متعلم خان محمد علی عبد الرحمان کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا، انصاری بشرٰی شمیم احمد اور انصاری ام کشف محمد ہاشم نے حمد باری تعالٰی پڑھی، اور نعت پاک کا نذرانہ شیخ انم محمد ارشد نے پیش کیا۔ مہمانوں کے تعارف اور استقبالیہ کے بعد شمیم احمد انصاری سر نے مدرسہ کا تعارف اور کارگزاری پیش کی۔ پھر مدرسہ کے طلبہ و طالبات نے مختلف پروگرام پیش کئے۔
اس کے بعد سالانہ امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو معزز مہمانان کرام نے انعامات سے نوازا۔ نیز ناظرہ قرآن کریم مکمل کرنے والے خوش نصیب طلبہ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا، ساتھ ہی پرنسپل صاحبہ مومن فرزانہ اور خان شبنم ریاض الدین صاحبہ کی طرف سے سالانہ امتحان میں شریک ہونے والے سبھی طلبہ و طالبات کو تشجیعی انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اخیر میں مہمان خصوصی مولانا ضیاء الرحمان نے بچوں کی تعلیم و تربیت پر مفصل گفتگو کی، انصاری عبد العزیز سر نے تاثرات پیش کئے، اس کے بعد الحمد ایجوکیشن سوسائٹی کے جنرل سکریٹری خان ریاض الدین صاحب نے صدارتی کلمات پیش کئے، پروگرام کو کامیابی سے جاری و ساری رکھنے میں محمد سر نے گراں قدر خدمات انجام دیں اور محمد سلمان عارف نے سبھی معزز مہمانان اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور صدر جلسہ کی اجازت سے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔
Comments
Post a Comment