شاہین" کے معصومین کا جشن عید ملن۔
شاہین" کے معصومین کا جشن عید ملن۔
جلگاؤں:( عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری ڈاکٹر شاہین قاضی اردو پرائمری اسکول مہرون جلگاؤں میں جماعت کے جی تا چہارم کے طلباء و طالبات کا عید ملن کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا. پروگرام میں تمام طلباء و طالبات اپنے عیدالفطر کے نئے کپڑے پہن کر آئیں تھے۔بچوں نے بالکل عید کے دن کی طرح مظاہرہ کیا۔تمام بچوں کو مٹھائی کے طور پر چکی تقسیم کی گئی۔اسکول صدر مدرس قاضی اختر الدین نے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے دعاؤں سے نوازہ۔ اس موقع پر محمد ایوب، سید خورشید علی،سید زوالفقار حسن، ہمایوں کھاٹک، تنویر شاہ معلمات شیخ ممتاز بی،اختر شمیم نکہت یاسمین، شیخ غزالہ پروین، وغیرہ کی شمولیت رہی۔ اساتذہ کرام نے اس موقع پر ماہ رمضان المبارک اور روزوں کی اہمیت سے متعلق رہنمائی فرمائیں ۔
Comments
Post a Comment