جلگاؤں میونسپل کارپوریشن اردو اسکولوں میں ہیڈ ماسٹر کی اسامیاں خالی؛ تنظیم کا احتجاجی انتباہ، انتظامیہ کا جلد تقرری کا وعدہ۔


جلگاؤں میونسپل کارپوریشن اردو اسکولوں میں ہیڈ ماسٹر کی اسامیاں خالی؛ تنظیم کا احتجاجی انتباہ، انتظامیہ کا جلد تقرری کا وعدہ۔

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) جلگاؤں شہر میونسپل کارپوریشن کے زیرِ انتظام چلنے والے اردو میڈیم پرائمری اسکولوں میں ہیڈ ماسٹرس کی خالی اسامیوں کے باعث تعلیمی نظام متاثر ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جلگاؤں ضلع ایکتا سنگھٹنا نے الزام عائد کیا ہے کہ شہر کی دس اردو اسکولوں میں 400 سے 800 تک طلبہ ہونے کے باوجود گزشتہ چار برسوں سے سات ہیڈ ماسٹر کی اسامیاں خالی ہیں، جس سے نظم و نسق پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ قواعد کے مطابق 150 سے زائد طلبہ والے ہر اسکول میں ہیڈ ماسٹر کی تقرری لازمی ہے، تاہم میونسپل انتظامیہ کی جانب سے اس جانب خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔ خصوصاً اسکول نمبر 11 میں تقریباً 800 طلبہ ہونے کے باوجود ہیڈ ماسٹر کی عدم تقرری پر سخت ناراضگی ظاہر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایکتا سنگھٹنا کے سید چاند امیر کی قیادت میں ایک وفد نے میونسپل کارپوریشن کے شعبۂ تعلیم کے انتظامی افسر خلیل شیخ کو میمورنڈم پیش کیا۔ وفد سے گفتگو کے دوران خلیل شیخ نے یقین دہانی کرائی کہ سرکاری ضوابط کے مطابق جلد ہی خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے اعلیٰ سطح پر اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ اطلاع سنگھٹنا کے کوآرڈینیٹر فاروق شیخ نے دی۔
سنگھٹنا نے انتباہ دیا ہے کہ اگر جلد از جلد ان سات خالی اسامیوں اور ان سے متعلقہ اساتذہ کی تقرریاں “پویتر پورٹل” کے ذریعے عمل میں نہ لائی گئیں تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔
اس موقع پر وفد میں حافظ عبد الرحیم پٹیل، فاروق شیخ، عارف دیشمکھ، ذکی پٹیل، عویس شیخ، نجم الدین شیخ، صابر شیخ، صداقت شیخ، سعید شیخ، جاوید شیخ، موج الدین خان، رفیق وائر مین، وسیم شیخ، مجاہد خان و دیگر افراد موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔