نعت پاک - ازقلم : جمیل احمد جمیل، کامٹی ناگپور۔
نعت پاک -
ازقلم : جمیل احمد جمیل، کامٹی ناگپور۔
میں بڑے ادب سے اپنا یہ قدم بڑھا رہا ہوں
میرا آگیا بلاوا میں مدینے جا رہا ہوں
اے ملا ٔکہ سنبھل کر ذرا پاؤں اپنے رکھنا
در مصطفیٰ پہ اپنا میں یہ دل بچھا رہا ہوں
کہ مریض عشق ہوں میں مری انتہا نہ پوچھو
کہ سنہری جالیوں سے میں چمٹتا جارہا ہوں
میرا عشق کہہ رہا ہے یہیں جان اپنی دے دے
یہی مان کر کے آقا میں یہ جاں لٹا رہا ہوں
مجھے رحمتوں کے ساۓ بخدا بلا رہے ہیں
میں درود پڑھتے پڑھتے سر بزم آرہا ہوں
مجھے بخش دے تو مولا تجھے واسطہ نبی کا
میں چمٹ کے جالیوں سے یہ صدا لگا رہا ہوں
ہے جمیل سبز گنبد مری چشم تر کے آگے
میں نبی نبی کی لے پر یہ قدم بڑھا رہا ہوں
جمیل احمد جمیل۔
ہندی مراٹھی اردو کوی شاعر
طنزومزاح نگار
کامٹی ناگپور
Comments
Post a Comment