شاریہ صنوبر انٹرمیڈیٹ سال اول میں منڈل سطح پر اول رینک سے کامیابی حاصل کی۔
کوہیر : 13/ اپریل(نمائندہ) ضلع سنگاریڈی کے میونسپل کوہیر میں واقع گورنمنٹ جونیئر کالج کی طالبہ شاریہ صنوبر بنت محمد صابر علی نے انٹرمیڈیٹ سال اول میں 966 نمبرات حاصل کرکے منڈل سطح پر اول رینک سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کالج اور کوہیر کا نام روشن کیا۔اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اسی طرح دوست احباب رشتے داروں نے بھی راست طور پر اور بذریعہ ٹیلی فون سے مبارکباد اور دعائیں دیں۔واضح رہے کہ مذکورہ طالبہ محمد فیروز بھنڈاری کی بھانجی ہیں۔۔۔
Comments
Post a Comment