نعت پاک۔۔ ازقلم : مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک۔


نعت پاک۔۔ 
ازقلم : مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک۔

نہ پوچھو کہ کیا کیا اُدھر دیکھ آئے. 
ہم اپنے نبیﷺ کا وہ در دیکھ آئے.

نبی ﷺکے زمانے کے گھر دیکھ آئے
 پرانے گھروں کے گھنڈر دیکھ آئے

مدینے کی گلیاں مدینے کی راہیں
"مدینے کی شام و سحر دیکھ آئے"

نہیں دل میں حسرت کہ کچھ اور دیکھیں
 محمدﷺ کا جب سے وہ گھر دیکھ آئے

جو مانگی تھیں ہم نے وہاں پر دعائیں
دعاؤں میں اپنی اثر دیکھ آئے

جسے کہتے ہیں باغِ جنّت کا حصّہ
اسی پر جھکا اپنا سر دیکھ آئے

جسے آپّﷺ نے اپنے ہاتھوں سے سینچا
کھجوروں کے وہ بھی شجر دیکھ آئے

خدا کا یہ احسان ہے ہم پہ مہروؔ
اسی سال طیبہ نگر دیکھ آئے

مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ