سفر حج عاشقانہ مدینہ میں حاضری شفاعت کی ضامن ماہانہ یوم صوفی سر مست ، محفل نعت و تہنیت ، پروفیسر یوسف حسینی کا خطاب۔


سفر حج عاشقانہ مدینہ میں حاضری شفاعت کی ضامن ماہانہ یوم صوفی سر مست ، محفل نعت و تہنیت ، پروفیسر یوسف حسینی کا خطاب۔

گلبرگہ 26 اپریل : (راست) حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے زیر اہتمام کاشانہ ڈاکٹر سخی سرمست مکہ کالونی رنگ روڈ محبوب نگر گلبرگہ میں کل رات 9 بجے شب ماہانہ یوم حضرت صوفی سرمست محفل نعت و تہنیت کا کامیاب انصرام عمل میں آیا  نور المشائخ حضرت سید خلیل اللہ حسینی برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیہ گلسرم نے نگرانی اور فضیلت مآب حضرت سید شاہ حسن نظامی سر مست برادر سجادہ نشین بارگاہ حضرت صوفی سرمست اسد الاولیاء نے صدارت فرمائی فضیلت مآب پروفیسر حضرت سید شاہ یوسف حسینی صاحب کامل عم سجادہ نشین بزرگ بارگاہ حضرت چندا حسینی گوگی شریف نے فلسفہ حج پر کلیدی خطاب فرمایا پروفیسر یوسف حسینی صاحب نے سفر حج کو عاشقانہ اور دوران حج اللہ کی عطاؤں کو غایت درجہ مشفقانہ بتاتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام سے لاکھوں بندگان خدا بیت اللہ کی حاضری کیلئے پہنچتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے حکم سے وہ تمام مناسک حج کے دوران نہ صرف پیغمبروں کی بلکہ اللہ کی محبوب بندی کی پیروی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حج پیغمبروں کے ساتھ ساتھ اللہ کے محبوب بندوں کی پیروی کا پیغام دیتا ہے پروفیسر یوسف حسینی صاحب نے کہا کہ اللہ کے محبوب بندے غیر اللہ نہیں ہوتے بلکہ اہل اللہ ہوتے ہیں جو صراط مستقیم کی علامت اور انعام یافتہ ہوتے ہیں پروفیسر یوسف حسینی صاحب نے مزید کہا کہ حجاج کو سب سے بڑی فضیلت یہ حاصل ہوتی ہے کہ وہ ضیوف الرحمن یعنی اللہ کے مہمان کہلاتے ہیں انہوں نے کہا کہ منی مزدلفہ اور عرفات کی سمت چلنے والے حجاج کے ہر قدم پر حرم شریف کی 700 نیکیاں ملتی ہیں اور حرم شریف کی ایک نیکی ایک لاکھ نیکیوں کے برابر ہے اس طرح حجاج کرام کو اربوں نیکیاں حاصل ہوتی ہیں پروفیسر یوسف حسینی صاحب نے مزید کہا کہ میدان عرفات میں بندے کو اپنی دنیاوی حیثیت  چاہے وہ کتنی بڑی اور عظیم کیوں نہ ہو ترک کرتے ہوئے عاجز بندہ کی حیثیت سے پیش ہونا پڑتا ہے انہوں نے مدینہ منورہ میں روضہ نبوی کی حاضری کو شفاعت کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ روضہ رسول پر حدیث نبوی لکھی ہوئی ہے جس میں روضہ رسول کی زیارت کرنے پر حضور کی شفاعت کے واجب ہونے کا مژدہ سنایا گیا ہے ابتدا میں سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج و عمرہ کی روح سے عدم واقفیت کے نتیجے میں حجاج و معتمرین کی واپسی پر ان کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آتی انہوں نے علامہ اقبال کے حوالے سے کہا کہ حج و عمرہ کا مقصد زمزم اور کھجوریں لانا نہیں ہے بلکہ بندگی کے حقیقی مقام تک پہنچنا ہے قبل ازیں کارروائی کا آغاز مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کی قرات کلام پاک سے ہوا سید سجاد حسین نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا محفل نعت میں سید سجاد حسین مظہر احمد گرمٹکالی بشیر عالم سید صادق حسین سید کلیم اللہ حسینی ڈاکٹر سید شاہ زین العابدین سرمست انجنیئر سید توصیف حسینی نے نہایت خوش الحانی کے ساتھ نعت خوانی کا شرف حاصل کیا جبکہ شعرائے کرام حضرت پروفیسر سید شاہ یوسف حسینی  صاحب کامل سید سجاد علی شاد ڈاکٹر سید سخی سرمست ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبر اسحاق عظیم صابری شاہ آبادی ادریس تسکین صابری شاہ آبادی اور مبین احمد زخم نے نعتیہ کلام سنا کر محفل میں سماں باندھ دیا مبین احمد زخم صحافی و شاعر نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دثیے عزیز اللہ سرمست نے حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کی جانب سے عازمین حج حضرت پروفیسر سید شاہ یوسف حسینی صاحب انجینیئر سید توصیف حسینی صاحب اور عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ کو تہنیت پیش کی عزیز اللہ سرمست نے ڈاکٹر سید سخی سرمست کے صحت یاب ہونے کی مسرت میں انہیں تہنیت پیش کی رنگ روڈ گلبرگہ سے متصل دونوں سمت  سرویس روڈ کی تعمیر کیلئے راہ ہموار کرنے پر عزیز اللہ سرمست نے کانگریس قائد نعیم خان چیئرمین مائناریٹی کانگریس گلبرگہ ضلع کی مساعی کو سراہتے ہوئے ان کی بھی تہنیت کی اس موقع پر عزیز اللّٰہ سرمست نے  کہا کہ رنگ روڈ گلبرگہ کی سرویس روڈ کی تعمیر سالوں سے زیر التواء تھی اور اگر نعیم خان اس کی تعمیر میں دلچسپی نہ لیتے تو اس کی تعمیر ممکن نہیں تھی عزیز اللہ سرمست نے رنگ روڈ گلبرگہ کی سرویس روڈ کی تعمیر کو نعیم خان  کی مثالی خدمت خلق قرار دیا ڈاکٹر سخی سرمست نے تینوں عازمین حج  پروفیسر سید شاہ یوسف حسینی صاحب انجنیئر سید توصیف حسینی صاحب اور عبدالجبار گولہ کے علاوہ نعیم خان صاحب کو تہنیت پیش کی سید نثار احمد وزیر موظف تحصیلدار گلبرگہ ڈاکٹر محمد اضغر چلبل افضال محمود فرزندان صابر شاہ آبادی اسحاق عظیم صابری شاہ آبادی ادریس تسکین صابری شاہ آبادی نے عازمین حج پروفیسر حضرت سید شاہ یوسف حسینی صاحب انجنیئر سید شاہ توصیف حسینی اور عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ کو تہنیت پیش کی محفل کا اختتام سلام  بہ حضور خیر الانام اور فاتحہ خوانی سے ہوا سید صادق حسین نے نہایت پرسوز لہجے میں سلام پیش کیا فضیلت مآب سید شاہ منہاج الدین سرمست پروفیسر ڈاکٹر عبد الباری میر آصف علی مولانا قاسم الجنیدی کے علاوہ باذوق اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ