گلشن نگر اردو اسکول کے طلبہ کی گلکل ٹیلینٹ سرچ امتحان میں شاندار کامیابی.


موہول (انصار ی محمود) : ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول، گلشن نگر موہول کے طلبہ نے گلکل ٹیلینٹ سرچ امتحان (جی۔ایس۔ٹی)  میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے اسکول کا نام روشن کر دیا۔ جماعت اول تا ہفتم کے کل 38 طلبہ کامیاب ہوئے، جن میں سے 5 طلبہ نے میرٹ لسٹ میں جگہ بنائی۔
کامیاب طلبہ میں انعامات کی تقسیم جناب یونس قریشی حاجی صاحب کے ہاتھوں انجام دی گئی۔ میرٹ لسٹ میں شامل طلبہ میں جیان انصاری (تعلقہ 1، ضلع 8، ریاست 9)، عاطف عمران مجاور (تعلقہ 1، ضلع 37، ریاست 68)، ہورین طاہر قریشی (تعلقہ 1، ضلع 24، ریاست 59)، جیا منظور قریشی (تعلقہ 1، ضلع 8، ریاست 32) اور خدیجہ ایاز سرخی (تعلقہ 1، ضلع 9، ریاست 45) شامل ہیں۔
طلبہ کی اس کامیابی میں محترمہ محسینہ بانگی میڈم اور انصاری محمود سر کی رہنمائی اور محنت کا اہم کردار رہا۔
اس موقع پر اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے صدر ایاز سرخی اور نائب صدر منظور قریشی نے طلبہ اور اساتذہ کو مبارکباد دی، جبکہ والدین نے بھی اسکول کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس شاندار کامیابی سے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسکول کا نام مزید روشن ہوا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔