تعزیتی پیغام : عقیل خان بیاولی۔

تعزیتی پیغام :  عقیل خان بیاولی۔ 

صوفی ماہرِ فلکیات، روحانیت سے وابستہ ممتاز شخصیت، صحافی و کالم نگار روزنامہ اردو ٹائمز ممبئی، ممبئی اردو نیوز اور ڈیسپلین مالیگاؤں کے معزز قلم کار، نعت گو شاعر حضرت محمد منظور الحسن صاحب (ساکن: مؤناتھ بھنجن، یوپی) کی والدہ ماجدہ کے انتقال کی خبر نہایت رنج و غم کے ساتھ موصول ہوئی۔مرحومہ کا انتقال شب کے وقت ضعفِ عمری کے باعث قضاءِ الٰہی سے ہوا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ نمازِ جنازہ آج بروز اتوار، 26 اپریل صبح 10 بجے معصوم تکیہ، کلیان ساگر میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر ضلع و بیرونِ ضلع سے تعلق رکھنے والی دینی، تعلیمی، سماجی، سیاسی، علمی و ادبی شخصیات کے ساتھ ساتھ حضرت کے مریدین و عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دست بدعا ہیں کہ وہ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ نیز پسماندگان، بالخصوص حضرت محمد منظور الحسن صاحب اور تمام اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
دعاگو:
عقیل خان بیاولی، جلگاؤں

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔