ہندوستان سے مملکت میں پہلے عازمین کے پہلے قافلے کا خیرمقدم ۔ سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے استقبال کیا۔


ہندوستان سے مملکت میں پہلے عازمین کے پہلے قافلے کا خیرمقدم ۔ سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے استقبال کیا۔ 

ریاض ۔ کے این واصف :  حج 2026 کے لیے ہندوستان سمیت مختلف ممالک عازمین حج کی پہلی فلائٹ مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچیں۔
انڈین عازمین حج کے پہلے گروپ کو لے کر آنے والی پرواز کا مدینہ میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خان اور کونسل جنرل فہد احمد خان سوری نے سینیئر سعودی اور انڈین آفیشلز کے ہمراہ استقبال کیا۔
ڈاکٹر سہیل خان کی جانب ایئرپورٹ پر سہولیات کا جائزہ لیا گیا اور انہوں نے عازمین حج کی رہنمائی کے لیے موجود انڈین کمیونٹی رضاکاروں سے بھی ملاقات کی۔
عرب نیوز کے مطابق “روٹ ٹو مکہ” کے تحت چھ ممالک سے حجاج آئے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے ہوائی، زمینی اور سمندری سفر سے آنے والے تمام عازمین کی آسان آمد کے لیے اپنی تیاری کی یقین دہانی کروائی تاکہ جدید ٹیکنالوجی اور ماہر عملے کی تعیناتی کے ذریعے حج سیزن کے دوران اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی جائیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے روٹ ٹو مکہ اقدام کو مسلسل آٹھویں سال نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 10 ممالک میں 17 انٹری پوائنٹس تک سروس بڑھا دی گئی ہے۔
وژن 2030 کے پِلگرم ایکسپیریئنس پروگرام کے فلیگ شپ پروجیکٹ میں اب پہلی مرتبہ سینیگال اور برونائی دارالسلام بھی شامل ہوگئے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ