طلباء اپنا ہدف مقررکر کے محنت کر یں تو کا میابی قدم چومے گی گورنمنٹ ڈگر ی کالج ظہیرآباد کاسالانہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد، پروفیسر مصطفٰی علی سروری و سید احمد جیلانی کا خطاب۔
طلباء اپنا ہدف مقررکر کے محنت کر یں تو کا میابی قدم چومے گی گورنمنٹ ڈگر ی کالج ظہیرآباد کاسالانہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد، پروفیسر مصطفٰی علی سروری و سید احمد جیلانی کا خطاب۔
ظہیرآباد 16 / اپریل (نامہ نگار) طلباء اپنا ہدف مقرر کر تے ہوئے تعلیم حا صل کر یں تو کا میابی ان کے قدم چومتی ہے۔ تعلیم کے ساتھ سا تھ عملی زندگی کی مہارتیں بھی انسان کے لئے کا ر گر ثابت ہوتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سید احمد جیلانی ایڈ یٹر منصف ٹی وی نیوز نے آج گورنمنٹ ڈگر ی کا لج ظہیر آباد کے احا طہ میں منعقدہ سالانہ اسپورٹس ڈے تقر یب سے مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ اپنے تعلیمی سفر میں ایسی محنت اور جستجو کر یں کہ اعلی منصب اور عہدے ان کے منتظر ر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء ا تنی تر قی کر یں کہ ان کے کار ناموں سے ان کے والدین کی شنا خت ہو سکے۔
پرو فیسر مصطفی علی سر وری اسو سی ایٹ پروفیسر شعبہ ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم مو لانا آزاد بیشنل اردو یو نیورسٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے اس تر قی یا فتہ دور میں بھی تعلیم اور ملازمتوں میں لڑ کیاں لڑ کوں پر سبقت حا صل کر تے ہوئے عملی طور پر یہ ثابت کر ر ہی ہیں کہ وہ اگر چا ہیں تو زند گی کے ہر شعبہ میں اپنی کامیابی کے پر چم لہرا سکتی ہیں۔ ا نہو ں نے گذشتہ دنوں جاری ہو ئے انٹر میڈیٹ کے نتا ئج کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کہا کہ لڑ کیاں لڑ کوں کو بہت پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔ انہوں نے لڑ کیوں کہ اس طر ح تعلیم اور ملازمتوں کے میدان میں نما یاں کا میابی حا ٓ صل کر نے کو خوش آئند قدام قرار دیا۔ انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ اگر کسی عہدے کوحاصل کر نے کا عہد کر لیں اور اس مد میں محنت کر یں تو وہ منصب اور عہدہ انہیں حاصل ہو جا تا ہے۔ انہوں نے مو لانا آزاد نیشنل اُردو یو نیورسٹی کے شعبہ تعلیم و تر بیت کی پی ایچ ڈی اسکا لر انعم ظفر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انعم ظفر کا تعلق ایک پسماندہ ریاست بہار سے ہے اور وہ والد کی شفقت سے محروم ہونے اور غر یب ہو نے کے با وجود بھی عزم اور حو صلہ سے محنت کی اور آج قومی سطح پر منعقدہ نیٹ امتحان میں پہلا رینک حا صل کر تے ہوئے جے آر یف کی فیلو شپ کے ساتھ پی ایچ ڈی کر ر ہی ہیں۔ انہوں طا لبات کو تلقین کی کہ وہ قوم اور ملت کے بجا ئے پہلے اپنی ذات اور اپنے والدین کا نام روشن کر نے کے لئے محنت کر یں۔جناب سید امجد علی سابق پر نسپل گورنمنٹ ڈگری کا لج نے اپنے خطاب میں کہا وہ ہمیشہ طلباء کی فلا ح و بہبود کے متعلق سو چھتے ہیں۔ انہوں نے دو ٹوک کہا کہ ہر فر د ملت کا قیمتی اثا ثہ ہے۔ انہوں نے ظہیر آباد شہر میں اُردو زبان کے فروغ کے لئے اپنی خد مات کو کسی عمارت کے بنیاد کے پتھر کی طر ح قرار دیا۔ انہوں نے واضح کہا کہ ان سے تعلیم حا صل کر نے والے طلباء آج اعلی منصب اور عہدوں پر فا ئز ہیں۔ جنہیں دیکھ کے انہیں خو شی حا صل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا قیمتی سر مایہ وہ طلباء ہو تے ہیں جو اپنے اساتذہ کے نقش قدم پر چلتے ہیں۔ المونی اسوسی ایشن صدر محمد اعظم علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج تر قی کے دور میں طلباء اپنے اساتذہ کی قدر نہیں کر ر ہے ہیں۔ اسی وجہہ سے وہ تعلیمی میدان میں وسائل کئے با وجود بھی تر قی نہیں کر ر ہے ہیں۔ انہوں نے ڈگر ی کالج انتظامیہ کو المونی اسو سی ایشن کی جانب سے اپنےء مکمل تعاون کا تیقن دیا۔ جناب محمد ایو ب صاحب ایم پی جے نے گورنمنٹ ڈگر ی کالج کو قائم کر نے کے لئے ابتداََ جن، جن اساتذہ نے اپنی خد مات انجام دی ہیں۔ انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مز ید کہا کہ جناب فاروقی صاحب ڈگر ی کالج کی اپنے خون جگر سے آبیاری کر ر ہے ہیں۔ڈاکٹر عائشہ بیگم لکچرر گورنمنٹ ڈگر ی کالج ویمنس سنگاریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پروفیسر اسلم فاروقی صاحب ایک حر کیاتی شخصیت اور ملت کے لئے ہمدردی رکھنے والی شخصیت ہیں۔ وہ ہر سال کا لج کی تر قی کے لئے نت نئے کام کرر ہے ہیں۔ ا نہو ں نے دو ٹوک کہا کہ پروفیسر اسلم فاروقی صاحب اور تمام اسٹاف کی شبانہ روز کاوشوں سے گور نمنٹ ڈگر ی کالج میں تعلیم حا صل کر نے کو طالبات فخر محسوس کر ر ہی ہیں۔ ڈاکٹر محمد محبوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پرو فیسر اسلم فاروقی صاحب ایک عہد ساز شخصیت کے مالک اور اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں۔ وہ کالج میں ہو ں تو ایک بہتر ین منتظم، اگر یو نیورسٹی میں ہوں تو ایک مشفق گا ئیڈ اور کسی ادبی اجلاس میں ہوں تو ایک ما ہر محقق اور ادیب کی حیثیت سے مشہور ہیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ اسلم فاروقی صاحب بیک وقت استاد، ادیب، محقق اور متر جم بھی ہیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ جب بھی کوئی مورخ گورنمنٹ ڈگر ی کالج کی تا ریخ لکھے گا تو ڈاکٹر اسلم فاروقی صاحب کے کار ناموں کو سنہر ے لفظوں میں لکھے گا۔پروفیسر اسلم فاروقی صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ وہ دور دنیا کا میرے دم سے اندھیرا ہو جائے کی عملی تفسیر کے مطابق کام کر تے ہیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ آج کا طالب علم انٹر نیٹ سے ساری دنیا کے رابطہ میں ہے لیکن وہ زمانے کے تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو ڈھا لنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ ان کے لئے یہ لمحہ با عث افتخار ہے کہ وہ کل جن بچوں کو اسی کالج میں تعلیم سے آراستہ کئے تھے وہ آج اسی جلیل القدر منصب پر فا ئز ہو کر قوم و ملت کی تر قی کے لئے کام کر ر ہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک شاگر د ڈاکٹر محمد محبوب کا خصوصی تذکر ہ کر تے ہوئے کہا کہ وہ ان کی رہنمائی میں ہی ڈگری، ایم ایب، ایم فل اور تلنگا نہ اردو اکیڈیمی کی کارکر دگی پر پی ایچ ڈی کی ڈگر ی حا صل کی ہیں اور ان ہی کے مشوروں پر عمل کر تے ہوئے سر کاری ملازمت سے وابستہ ہو ئے ہیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ طلباء اگر اساتذہ کے مشوروں اور ر ہنمائی میں کا م کر یں وہ وہ خوب تر قی کر سکتے ہیں۔کالج اسپورٹس ڈے کے ضمن میں منعقدہ اسپورٹس و کلچرل پروگراموں کے کامیاب طلبا و طالبات میں مہمانوں کے ہاتھوں انعامات تقسیم کیے گئے۔کالج میں بی اے بی کام بی ایس سی میں سال گزشتہ اور اس سال کالج سرفہرست اور گروپ ٹاپر طلبا و طالبات کو میڈیل مومنٹو اور سرٹفکیٹ دئیے گیے۔ کلچرل پروگرام میں طلبا و طالبات نے فیشن شو، قوالی ڈرامہ اور دیگر پروگرام پیش کیے۔اس تقریب کے انعقاد کے لیے کالج کے لیکچررز آفس عملہ اور طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔
Comments
Post a Comment