پرواسی ایوارڈ یافتہ مسز زینت جعفری کی کتاب "سیڈز آف ایجوکیشن" کی رسم اجرا بدست سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان۔


ریاض ۔ کے این واصف :  سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے ایمبیسی آف انڈیا ریاض میں معروف ماہر تعلیم محترمہ زینت جعفری کی انگریزی تصنیف  "سیڈز آف ایجوکیشن" کی رسم اجراء انجام دی۔ یہ کتاب مسز جعفری کی خود نوشت ہے۔ رسم اجراء کے موقع پر سفارت خانہ ہند میں کونسلر مسٹر وائی صابر بھی موجود تھے۔ 
زینت جعفری اور ان کے شوہر مسّرت جعفری (مرحوم) ریاض شہر میں قائم ہونے والے پہلے انڈین اسکول کے بنیاد گزاروں میں ہیں۔ چھوٹے پیمانے پر قائم کیا گیا وہ اسکول بعد کو آج کا سفارت خانہ ہند کی نگرانی میں چلنے والا “انٹرنیشل انڈین اسکول ریاض” بنا۔ آج اس اسکول میں دس ہزار سے زائد ہندوستانی طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ مسز جعفری برسوں اس اسکول کی پرنسپل رہیں۔ مسز جعفری کی تعلیمی خدمات کے اعتراف مین حکومت ہند نے 2017ء میں انھیں قومی ایوارڈ “پرواسی بھارتیہ سمّان” سے نوازا تھا۔ 
مسز جعفری کو اس قومی ایوارڈ کے علاوہ کئی اداروں اور سماجی انجمنون کی جانب سے ان کی تعلیمی و سماجی خدمات کے لئے بیسیوں انعامات و اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ مسز جعفری کو ہندوستانی کمیونٹی میں بڑی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔ انھین ریاض میں “مدرانڈیا” بھی کہا جاتا ہے۔ اپنی خدمات سے سبکدوش ہونے کے باوجود وہ برسوں سے اپنے بیٹوں کے ہمراہ ریاض ہی میں رہتی ہیں۔ وہ اب کمیونٹی تقاریب میں پابندی سے شرکت کرتی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ