جلگاؤں: ایڈیشنل ایس پی سندیپ گاویت کا استقبال۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): ضلع جلگاؤں میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر تقرری کے موقع پر سندیپ گاویت کا شہر کے معروف سماجی ادارے سید نیاز علی بھیا فاؤنڈیشن کی جانب سے پرتپاک اور باوقار استقبال کیا گیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ ملاقات میں فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور اراکین کی نے شرکت کی۔اس موقع پر سید نیاز علی ایاز علی، سید عمر ،حاجی شکور بادشاہ، سید جاوید، شیخ شفیع، کامل خان امان بلال اور شیخ شفیق سمیت دیگر معززین موجود تھے۔
تقریب کے دوران سندیپ گاویت کو شال اور گل دستہ پیش کر کے اُن کی عزت افزائی کی گئی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ضلع میں امن و امان کے قیام اور استحکام کے لیے عوامی تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کے باہمی اشتراک سے ہی مؤثر نظام قائم کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے اراکین کے ساتھ امن و قانون کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال بھی کیا گیا، جس میں باہمی ہم آہنگی اور عوامی شمولیت کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔